ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.04.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.04.20

1399494
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.04.20

*** روزنامہ خبر ترک : " کورونا وائرس کو بوکھلاہٹ یا سستی دکھائے بغیر شکست دی جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مقابل بوکھلاہٹ یا سستی کا مظاہرہ کئے بغیر باہم متحد ہو کر اسے شکست دی جائے گی۔ ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں قالن نے کہا ہے کہ " وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر اور علاج کے حوالے سے ترکی کو ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ ہمارا صحت کا انفراسٹرکچر مضبوط ہے۔ بستروں اور ادویات کی کمی نہیں ہے۔ ہم اس وباء کو صرف حفاظتی تدابیر کی سخت پابندی کر کے ہی شکست دے سکتے ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن : " ہم دنیا کی قیادت کر رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر مواصلات فخر الدین کھوجا نے کورونا وائرس وباء کے بارے میں انگریزی زبان میں ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک نہایت پُر عزم قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم اپنی انسانی امداد کے ذریعے دنیا میں قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں اور کورونا وائرس کی آزمائش کے دوران بھی اپنی اس حیثیت کا تحفظ کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح:" مقامی جراثیم کش "بورل" کا تعارف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کل مقامی سینیٹائزر 'بوریل ' کے تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل سے بوریل کو مختلف جگہوں سے فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی کا شکریہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آذربائیجان کے نائب صدر مہربان علی ایف نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں تعاون کے لئے دارالحکومت انقرہ کی علامت 'اتا قولے' کو آذربائیجان کے پرچم کے رنگوں سے روشن کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق :" فاتح تیریم نے کورنا وائرس کو شکست دے دی، ڈونر بننے کی خواہش کا اظہار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فٹبال کلب گالاٹا سرائے کے تکنیکی ڈائریکٹر فاتح تیریم نے کہا ہے کہ ان کا آخری کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹیو رہا ہے۔ انسٹاگرام سے لائیو ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنی بیماری میں استعمال کئے گئے پلازمہ طریقہ علاج  کے لئے ڈونر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں