ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.04.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.04.20

1397950
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.04.20

*** روزنامہ صباح: " کرفیو رواں ہفتے بھی جاری رہے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیا میں کہا ہے کہ " میں ابھی سے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے رواں ہفتے کے آخر میں بھی کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ 17 اپریل جمعے کی رات 12 بجے سے 19 اپریل اتوار کی رات 12 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔

*** روزنامہ اسٹار : "سقاریہ میں کورونا وائرس کا مقامی و ملّی سیمپلنگ سیٹ تیار کر لیا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سقاریہ یونیورسٹی  اور سقاریہ کی ایک فرم نے اٹلی، چین اور امریکہ میں تیار کئے جانے والے وائرس سیمپلنگ سیٹ کو مقامی وسائل سے تیار کر لیا ہے۔

*** روزنامہ خبر ترک: ترکی کی طرف سے یونان کو سخت جواب" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزارت خارجہ کی ترجمان حامی آق سوئے نے یونان کے وزیر برائے امور مہاجرین نوتیس میتاراکس کے اس بیان کے جواب میں کہ" 18 مارچ کے میمورینڈم کا اطلاق نہیں کیا گیا" کہا ہے کہ میتاراکس نے ترکی میں کووِڈ۔19 کو بہانہ بنا کر 18 مارچ سمجھوتے کے عدم اطلاق کا دعوی کیا ہے۔ ان کا یہ دعوی مہاجرین کے خلاف یونان کے جرائم کی پردہ پوشی کے نقطہ نظر سے اور حقائق کی موڑ توڑ کے زیرِ مقصد کیا گیا ہے۔

*** روزنامہ حریت :" یورپی یونین کی طرف سے ترکی کی مقامی گاڑی کی ڈیزائننگ رجسٹریشن" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی یونین  کے فکری ملکیت حقوق آفس نے ترکی کی ترکی کے آٹو موبیل انٹرپرائزر گروپ TOGG کی گاڑیوں کی بیرونی و اندرونی ڈیزائننگ کی رجسٹریشن کر لی ہے۔ اس رجسٹریشن کی مدت 5 سال ہے۔ اس رجسٹریشن سے کوئی تیسری کمپنی TOGG کی ڈیزائننگ کو نقل نہیں کر سکے گی۔

*** روزنامہ ینی شفق :" غیر ملکیوں کے ہاتھ املاک کی فروخت میں سہولت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ غیر منقول املاک کے بیرون ملک تعارف کی سوسائٹی کے سربراہ فاروق آق بال نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی بیرون ملک کمیٹی غیر ملکیوں کے ہاتھ املاک کی فروخت میں اہم تعاون میکانزم ثابت ہو گی۔ یہ کمیٹی آئندہ دنوں میں ترکی میں سرمایہ کاری کے لئے غیرملکیوں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گی۔



متعللقہ خبریں