ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

09.12.19

1320154
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن"صدر ایردوان: ترکی دنیا کی 13 ویں بڑی معیشت ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل استبول میں کہا ہے کہ   جی۔20 کے رکن  ملک  ترکی قوتِ خرید  کے مطابق دنیا کی  13 ویں بڑی اقتصادی طاقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ"بیرون ملک سے سب سے زیادہ براہِ راست سرمایہ کاری کیے جانے والے ممالک کی فہرست میں ہم چار زینے  بلند ہوئے ہیں، ترکی میں براہ راست  سرمایہ کاری کی سطح 13 ارب ڈالر تک پہنچ  گئی ہے۔ ہم سب سے زیادہ  خارجی سرمایہ کاری  کیے  جانے والے  ممالک  کی لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔"

روزنامہ ینی شفق "ترکی سے ہندوستان کو تعزیتی پیغام: ہم دلی  طور پر آپ سے تعزیت کرتے ہیں"

ترکی نے بھارتی دارالحکومت نیو دہلی  میں آتشزدگی میں ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ "ہم بھارتی جنتا  اور سرکار   سمیت  اس المیہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین  سے  تعزیت کرتے ہیں۔"

روزنامہ حریت "استنبول کے ہوائی اڈوں سے سال کے پہلے 11 ماہ میں تقریباً 96 ملین مسافروں  نے سفر کیا ہے۔"

سرکاری ہوائی اڈوں کے انتظامی امور کی ڈائریکٹریٹ جنرل کی  سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امسال ماہ جنوری تا نومبر کے دورانیہ میں استنبول کے ہوائی اڈوں کے ذریعےسفر کرنے والے   مسافروں کی تعداد گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 12 لاکھ 35 ہزار کے اضافے کے ساتھ 95 ملین  9 لاکھ 88 ہزار تک رہی ہے۔

روزنامہ سٹار "دفاعی مملکتوں کا کویت میں شو"

ترکی 10 تا 12 دسمبر کویت میں منعقد ہونےوالے جی ڈی اے 2019  نمائش میں دفاعی صنعتی ادارے  اور دفاعی و ہوا بازی صنعت کی برآمدکنندگان یونین کے تعاون  سے 20 فرمیں حصہ لیں گی۔

روزنامہ صباح "ترک فرم اجزاجی باشے عالمی سطح پر دوسرے نمبر  پر"

اجزاجی باشے وِٹرا کی   والی بال ٹیم برائے خواتین ، عالمی کلبوں کی والی بال  چمپین شپ کے فائنل میچ میں اطالوی ٹیم اموکو  والی سے 3۔1 کے اسکور سے شکست کھانے کے بعد عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں