ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.09.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.09.19

1272676
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.09.19

*** روزنامہ صباح: " 2 ہفتوں کے اندر اندر کوئی نتیجہ نہ نکلا تو ہم خود قدم اٹھائیں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل 2019۔2020 تھرڈ لیول تعلیمی سال کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کے غیر مخلص روّیے کی وجہ سے شامی مہاجرین ایک بند گلی میں پہنچ گئے ہیں۔ سکیورٹی زون کے معاملے میں اگر 2 ہفتوں کے اندر اندر کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا تو ہم خود قدم اٹھا لیں گے۔

 

*** روزنامہ وطن : "پیک جان کی طرف سے ایران کے ساتھ تعلقات  کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کل دارالحکومت انقرہ میں ترکی۔ ایران ٹریڈ فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی کے ایران کے ساتھ تعلقات   تعمیری ہیں  اور تجارتی دنیا کی رکاوٹیں دُور کرنے  کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ہم ترجیحی تجارتی سمجھوتے  کو زیادہ موئثر  شکل میں استعمال کر کے تجارتی حجم میں دوبارہ سے تیزی لانے  کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ترکی کی 2023 صنعتی و ٹیکنالوجی  اسٹریٹجی  کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و تجارت مصطفیٰ وارانک نے کل انقرہ میں منعقدہ صنعتی و ٹیکنالوجی اسٹریٹجی  کے تعارفی اجلاس  میں کہا ہے کہ ہم 2023  میں قومی آمدنی میں پیداواری صنعت  کے حصے کو 21 فیصد تک لانے  کا ہدف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم، انتشاری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترکی کو گلوبل سطح پر مارکہ کی حالت میں لانے  والی کم از کم 23 ڈیجیٹل مصنوعات متعارف کروانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ان اہداف تک رسائی کے لئے ہم نے اپنی صنعتی اسٹریٹجی میں 5 بنیادی اجزائے ترکیبی  اور 23 ذیلی پالیسیوں  کا تعین کیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " سلجوق بائراکتار نے آقن جی  کی پہلی پرواز کی تاریخ کا اعلان کر دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بائراک ٹیکنیک کے ڈائریکٹر  اور ٹرکش ٹیکنالوجی ٹیم وقف کے بورڈ آف ٹرسٹی  کے سربراہ سلجوق بائراکتار نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ترکی کی مقامی و قومی پیداوار محارب ڈرون طیارہ آقن جی  اپنی پہلی پرواز ماہِ اکتوبر کے دوران  کرے۔

 

***روزنامہ حریت :" THY کی چین کے شہر شیان کے لئے پرواز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY نے چین کے شہر شیان کے لئے چارٹرڈ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پبلک انفارمیشن پلیٹ فورم سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ "ہماری کارپوریٹیو نے اتوار کی شرائط کا پابند رہتے ہوئے چین کے شہر شیان  کے لئے چارٹرڈ  پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں