ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.06.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.06.19

1224936
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.06.19

*** روزنامہ ینی شفق "عرب طالبعلم کہتے ہیں  کہ اصل لیڈر ایردوان ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عرب ممالک میں کروائے گئے سروے کے مطابق عرب نوجوانوں کے خیال میں عالمی رہنماوں میں سب سے زیادہ مثبت  اور قابل بھروسہ لیڈر صدر رجب طیب ایردوان ہیں۔25 ہزار طالبعلموں کی شرکت سے کروائے گئے سروے کے مطابق سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے۔ نوجوانوں نے صدر ایردوان کی مشرق وسطی پالیسی کے ساتھ 51 فیصد، روس کے صدر ولادی میر پوتن  کی پالیسی کے ساتھ 28 فیصد اور  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 12 فیصد تعاون کا اظہار کیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "میولود چاوش اولو کی طرف سے ایس۔400 کے بارے میں پیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس سے ایس۔400 میزائل سسٹم کی خرید کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارا ایس۔400 کی خرید کو منسوخ کرنا ممکن نہیں ۔ ہم اس امید پر نہیں رہ سکتے کہ  اگر کل ترکی پر حملہ ہوتا ہے تو  نیٹو ہمیں بچائے گا۔ جس بھی پابندی   کا فیصلہ کرنا ہو کریں، جو بھی کاروائی کرنی ہو کریں ہم نے ایس۔400 خرید لیا ہے۔ اب صرف اس کی ترکی  کو  فراہمی کے معاملے پر بات چیت کی جا رہی ہے اور ضروری کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت : "THY  نے 5 مہینوں میں 28.5 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY  نے جاری کردہ بیان میں جنوری تا مئی 2019 کے درمیان 28.5 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسافروں کی تعداد میں بیرونی پروازوں میں 1.0فیصد اور ٹرانزٹ مسافروں کی تعداد میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " انطالیہ میں سیاحوں کی تعداد پہلی دفعہ  5 ملین  سے بڑھ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع انطالیہ اپنی سیاحتی تاریخ کا بہترین سال گزار رہا ہے ۔ سیاحتی علاقے میں پہلی دفعہ ماہِ جون کے دوران سیاحوں کی تعداد5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 23 جون سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 5 ملین 27 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے جبکہ یکم سے 23 جون تک گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ سیاحوں  کی کُل تعداد ایک ملین 7 لاکھ 27 ہزار 280 افراد رہی۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " وولکس ویگن ترکی میں سرمایہ کاری کے لئے مذاکرات کر رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی کی آٹو موبیل کمپنی وولکس ویگن پراسپیکٹیو سرمایہ کاری  کے لئے ترکی کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ کمپنی کے منتظم اعلیٰ ہربرٹ ڈیز  اس حوالے سے  بدھ کے روز ترکی آئے۔  اعلیٰ ذرائع کے مطابق مذاکرات مثبت رہے اور ڈیز نے کہا ہے کہ ترکی سرمایہ کاری کی صلاحیت کے حامل ممالک میں سر فہرست  ہے۔



متعللقہ خبریں