اخبارات کی جھلکیاں

24/04/19

1188830
اخبارات کی جھلکیاں

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل کی 8 ممالک کو فروخت  پر پابندی کے اعلان   کی ترکی مخالفت کرتا ہے  جبکہ یورپی یونین بھی اس فیصلے کے خلاف ہے   ۔روزنامہ ینی شفق کی اس خبر میں مزید لکھا  ہے کہ  اس فیصلے سے متعدد ممالک  کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

 

 روزنامہ صباح  کا لکھنا ہے کہ  شمالی عراق کے علاقے خاقورق پر ترک فضائیہ کی حالیہ کاروائی کے دوران  علیحدگی پسند تنظیم  پی کےکے    کے متعدد ٹھکانوں ،اسلحے کے گوداموں اور پناہ گاہوں  کو تباہ کر دیا گیا ۔

 

 روزنامہ خبر ترک  کے مطابق ،  تر کی کی طرف سے تیار کردہ  حفاظتی  آلات کا استعمال بیرونی ممالک میں    خوب ہو رہا ہے۔الیکٹرال    کمپنی لمیٹڈ  کی طرف سے   تیار کردہ ڈیٹیکٹر  وں کا استعمال   برطانیہ    ،جرمنی اور دیگر ممالک  کی جیلوں ،ہوائی اڈوں  ،عدالتوں اور تاریخی مقامات    میں  کیا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ  ٹرکش ایئر لائنز نے اب انقرہ سے باکو کےلیے  براہ راست پروازیں شروع کر دیں ہیں   ۔ اس سلسلے میں باکو میں پہلی پروازکی آمد پر حیدر علی ایف ہوائی اڈے پر  ایک استقبالیہ تقریب  کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں آذری  نائب  وزیر خارجہ  نادر حسین اوف۔ ترک سفیر ارکان اوزاورال ،ٹرکش ائیر لائنز کے  نائب جنرل مینیجر  عبدالکریم چائے اور دیگر  حکام نے شرکت کی ۔

 

 



متعللقہ خبریں