ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

15.02.19

1146174
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح "ہم دہشت گرد راہداری  کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردان  کا کہنا  ہے کہ  ہم نہیں چاہتے کہ  شام  میں ادلیب سمیت کسی بھی علاقے میں   کوئی نیا  انسانی بحران جنم   لے۔ مسئلہ شام کے حل کے زیر مقصد سلسلہ آستانہ کے  ضامن ممالک ترکی۔ روس۔ ایران کا چوتھا  سربراہی اجلاس  کل روسی شہر سوچی میں سر انجام پایا۔ اجلاس کے بعد صدر رجب طیب ایردوان ، صدرِ  روس ولادیمر پوتن  اور صدرِ ایران حسن روحانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ سربراہی اجلاس میں متحدہ امریکہ کے شام سے انخلاء کے فیصلے کا جائزہ لیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے جناب ایردوان نے  کہا کہ "اس انخلاء کے دوران وائے پی جی/PKK اور داعش  کو علاقے کا استحصال  کرنے کی اجازت نہ دینا  شرطیہ ہے۔ اس سلسلے کا دہشت گردی کے خطرات کودور کرنے والی کسی مفاہمت  کے مطابق  جائزہ لیا جانا لازمی ہے،  سیکورٹی زون کے دہشت گردوں کے مزید مضبوطی حاصل کرنے والے  ایک علاقے  کی ماہیت  اختیار کرنے کا بھی موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔ ہم دہشت گرد راہدادی کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

روزنامہ وطن " خلوصی آکار کے اہم اجلاس" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ وزیرِ دفاع  خلوصی آکار نے  روسی شہر سوچی میں روسی ہم منصب سرگئے شوئے گو اور ایرانی  مسلح  افواج کے سربراہ محمد بغیری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ شام سہہ رکنی اجلاس سے قبل ہونے والی ملاقاتوں میں شام کی تازہ صورتحال کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ  سٹار"دفتر خارجہ کا شمالی مقدونیہ کے عوام  سے اظہارِ تعزیت"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی نے شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ کے جوار میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اس ملک کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "کل شام  اسکوپ کے جوار میں ایک بس کے الٹنے سے 13 افراد کی ہلاکتوں  اور بھاری تعداد میں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔ ہم اس المیہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین اور برادر مقدونین عوام سے اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی  کے دعاگو ہیں۔

روزنامہ خبر ترک "کرنٹ خسارے کا اعلان" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے  لکھتا ہے کہ سینٹرل بینک  کے اعداد وشمار کے مطابق ماہ دسمبر میں  کرنٹ خسارے کی سطح 1٫44 ارب ڈالر تک رہی ۔ جس کے مطابق سال 2018 میں کرنٹ خسارہ  27٫6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اخبار نے یاد دہانی کرائی ہے کہ سال 2017 میں یہ رقم 47٫4 ارب ڈالر تھی۔

روزنامہ حریت نے "ٹرکش کارگو  نے پریمیوں کے یوم کے  موقع پر 4 ہزار ٹن پھول دوسرے ممالک کو پہنچائے ہیں"  کے زیرِ عنوان لکھا ہے کہ  دنیا کی تیز ترین رفتار سے ترقی کی جانب گامزن ترک ہوائی فرم سے منسلک ٹرکش کارگو  جو کہ 124 ممالک کو کارگو خدمات بھی فراہم کرتا ہے نے پریمیوں  کے دن کی مناسبت سے بڑھنے والی پھولوں کی مانگ  کو پورا کرنے میں ترک تاجروں سے بھر پور تعاون کیا ہے۔  ٹرکش کارگو نے   مجموعی طور پر 4 ہزار ٹن پھول   اس خصوصی دن کے موقع پر دنیا کے چاروں گوشوں تک پہنچائے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں