ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.12.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.12.18

1101745
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.12.18

*** روزنامہ خبر ترک " قومی جنگی طیارہ ونڈ ٹیسٹ میں " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے قومی جنگی طیارے کا منصوبہTF-X یورپ بھر میں پہلے نمبر کا  ففتھ جنریشن جنگی طیارے کا منصوبہ ہے اور اب اس قومی طیارے پر ہوا کی سرنگوں میں تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ترکی نہایت سرعت سے اس طیارے کو مکمل کرنے کا خواہش مند ہے  اور اس کی کُلّی ہیت  کو آخری شکل دے رہا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " ترکی نے سول ایوی ایشن میں تاریخ رقم کر دی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 176 ممالک سے تقریباً2 ہزار ائیر پورٹوں کی شرکت کی حامل یورپی ائیر پورٹ کونسل  نے اپنی 2008۔2018 کی رپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ 10 سالوں میں ملکی سطح پر براہ راست پروازوں کی تعداد میں 191 فیصد ، بلواسطہ  پروازوں کے مقامات میں 130 فیصد، ہوائی اڈہ  رابطوں میں 157 فیصد اور نیٹ ورک روابط میں 534 فیصد اضافے کے ساتھ ترکی یورپ میں فلائٹ نیٹ ورک کو سب سے زیادہ بڑھانے والا ملک ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترکی کا سب سے بڑا فوجی بحری جہاز' TCG اناطولیہ ' ایک سال پہلے تیار ہو جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ٹرکش فلیٹ کے لئے زیرِتعمیر "کثیر القاصد TCG اناطولیہ لڑاکا بحری جہاز" کی تیاری  میں تیزی آ گئی ہے۔ یہ منصوبہ  ترکی کے ایک ہی ہلّے میں تیار کردہ منصوبے  اور گلوبل  فورس  ہونے کے دعوے کی سب سے بڑی مثال ہے۔ جہاز کی تعمیر مقررہ وقت سے ایک سال قبل مکمل ہو جائے گی اور اسے 2020 میں ترک بحریہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ صباح " سال 2018 میں سب سے زیادہ جرمن سیاحوں نے ازمیر کی سیر کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ اکتوبر میں ترکی آنے والے سیاحوں کی شرح گذشتہ سال  کے مقابلے میں 25.5 فیصد اضافے کے ساتھ 3.8 ملین افراد رہی۔ ملک میں آنے والے جرمن سیاحوں کی اوّلین ترجیح ازمیر  رہا۔ ازمیر نے ماہِ اکتوبر تک روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی  جیسے ممالک سے 9 لاکھ 66 ہزار سے زائد سیاحوں کی میزبانی کی جبکہ عمومی معنوں میں ترکی آنے والے سیاحوں میں 6 لاکھ 4 ہزار 73 افراد کے ساتھ روس پہلے، 5 لاکھ 89 ہزار 626 افراد کے ساتھ جرمنی دوسرے  اور 2 لاکھ 64 ہزار 17 افراد کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

 

*** روزنامہ وطن " ترک  برطانوی کلب کے خواہش مند " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانیہ پریمئیر لیگ  کے پرانے کلبوں میں سے نیو کیسل یونائیٹڈ کی ایک ترک کنسورشئیم کے ہاتھ فروخت کا امکان ہے۔ اخبار کے مطابق تین افراد کلب خریدنے  کے خواہش مند ہیں جن میں سے ایک ترک ہیں۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک ترک کنسورشئیم سیزن کے آغاز سے ہی کلب کو خریدنے  کے لئے مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کلب کا دوسرا طلبگار ایک کھرب پتی  اور تیسراامریکن اٹلانٹا یونائیٹڈ کلب کا مالک آرتھر بلینک ہے۔



متعللقہ خبریں