ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

13.07.18

1011929
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح " ٹرمپ    :جیتنے والا شخص ایردوان" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ بیلجین شہر برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر  رجب طیب ایردوان سے مصافحہ کرتے وقت کہا  کہ"یہ ہیں  فاتح شخصیت"   یہ "بہترین اور  باہمی طور پر آسانی سے ایک دوسرے  کو سمجھ سکنے والی  ایک سیاسی شخصیت ہیں۔"

روزنامہ سٹار "نئے دور کے پہلے اسپیکرِ اسمبلی "  عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ جمہوریہ ترکی کے آخری وزیر اعظم   ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے بن علی یلدرم 335 ووٹوں  کے ذریعے  جمہوریہ ترکی کی قومی اسمبلی کے پہلے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

روزنامہ وطن"کارگو  جہازوں  کی بڑی فلیٹ" جلی سرخی  کے ساتھ  لکھتا ہے کہ 324 مسافر بردار طیاروں  کے ساتھ دنیا  کی بڑی ترین  فلیٹوں میں سے ایک ترک ہوائی فرم  سامان بردار طیاروں   میں بھی اسی سطح کے حصول کی جانب گامزن  ہے۔' ٹرکش کارگو' کے ماتحت   رواں سال کے اندر مزید 3 طیارے خریدے جائیں گے، جس کے بعد  ٹرکش کارگو کے طیاروں  کی تعداد 22 تک ہو جائیگی۔

روزنامہ  حریت "جرمن  سیاحوں کی ازمیر میں گہری دلچسپی" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ سال 2018 کی پہلی ششماہی پر محیط ٹورزم رپورٹ کے مطابق   حالیہ تین برسوں میں ازمیر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، اس شہر کی سیر کو آنے والے  سیاحوں میں گزشتہ  برسوں  کی طرح جرمن شہری  سر فہرست  رہے ہیں۔ امسال جنوری تا جون کے دورانیہ میں 76 ہزار 415  جرمن سیاحوں  نے  علاقے کے تاریخی و سیاحتی علاقو ں  کی سیر کی ہے۔

"ترک  سائنسدانوں کی جنیاتی امراض کے نشاندہی  دورانیہ میں کمی لانے والی ایک اہم  ایجاد' عنوان کے تحت  روزنامہ ینی شفق نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ایجین یونیورسٹی کے شعبہ طب  کے  اسوسیئٹ پروفیسر حسین اونائے  نے نومولود   جنیٹک اسکینگ میں مقامی، سبک رفتار اور کم خرچ ایک سسٹم ایجاد کیا ہے۔ مقامی و قومی  وسائل  کے ذریعے تیار کردہ ٹیسٹ کٹ اور ایک کمپیوٹر پروگرام   پر مبنی اس نظام کی بدولت  نو مولود بچوں میں جنیاتی امراض کی موجودگی  کا تعین کرتے ہوئے ان معلومات کو  متعدد امراض کے علاج معالجہ میں  استعمال کیے جانے  کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں