ترکی کے اخبارات سے جھٖکیاں - 09.10.2017

ترک ذرائع ابلاغ

823173
ترکی کے اخبارات سے جھٖکیاں - 09.10.2017

*** روزنامہ   سٹار نے " ادلیب کے بعد باری افرین کی" کی سرخی کے تحت خبر کے مطابق  صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  ادلیب میں کیے جانے والے فوجی آپریشن  کے بعد اب افرین  میں بھی فوجی کاروائی کی جاسکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ   بحیرہ روم کے مشرق سے دہشت گردوں کی جانب سے تیار کی جانے والی   راہداری کو افرین میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے ختم کردیا جائے گا اور علاقے میں دوبارہ سے کوبانی جیسی صورتِ حال پیدا نہیں ہونے دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی کوئی پرواہ نہیں ہے دنیا   جو کچھ کہنا چاہتی ہے کہے  لیکن  ترکی اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے  شام اور عراق دونوں  ہی ممالک میں دہشت گردی کے خلاف کاروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  اور ترکی کو دہشت گردی کے خلاف کاروائی سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

 

***روزنامہ  وطن  نے "    دہشت گردی کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر    میں لکھا ہے کہ  ترکی افرین میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔قازقستان کے دارالحکومت   آستانہ میں  ترکی روس  اور ایران  کے درمیان طے پانے والی مطابقت کی رو سے   ترکی کو ادلیب  میں داخل ہونے کی اجازت دیے جانے کے بعد  علاقے میں ترک فوجیوں نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور اب ترک فوجی دستے افرین میں  اپنا اڈہ قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے "  ترکی نے امریکیوں  کو ویزے دینے  کے عمل کو معطل کردیا "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حکومت  ترکی نے امریکیوں کے لیے اپنی ویزا سروسز معطل کردی ہیں اور یہ فیصلہ  امریکی اقدام کا جواب ہے۔اس سے پیشتر تُرک حکام نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گزشتہ سال ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے مبینہ سرغنہ فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔امریکی حکومت نے اس اقدام کو بے بنیاد اور دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ ترکی کئی مہینوں سے واشنگٹن پر دباؤ ڈال  رہا ہے کہ   وہ امریکہ میں مقیم گولن تنظیم  کےسرغنہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کر دے۔

 

***روزنامہ   ینی شفق  نے " ترک آٹو موبائل انڈسٹری کا نیا ریکارڈ" کی سرخی  کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک آٹو  موبائل انڈسٹری نے   گزشتہ سال  کےماہ ستمبر  کے مقابلے میں 10.9 فیصد اضافہ کرتے ہوئے  دو بلین  152 ملین ڈالر   کی  آمدنی حاصل کی ہے۔  اس طرح  پہلے نو ماہ میں  آٹو موبائل انڈسٹری   میں 22 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی ہے  اور اس سال کے اواخر تک اس شعبے سے   27 بلین ڈالر کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ  صباح  نے   ترکی کی فٹ بال ٹیم  کی فائنل تک رسائی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی کی میزبانی میں ہونے والے  یورپین  Ampute  فٹ بال فیڈریشن  کے سیمی فائنل میں  ترکی نے پولینڈ کو   صفر کے مقابلے میں دو گول  سے ہراتے ہوئے  فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔  اور اب فائنل میں ترکی  کامقابلہ   برطانیہ سے ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں