ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.06.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.06.17

756585
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.06.17

*** روزنامہ اسٹار "سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ کے اداروں میں  ایک ادراکی تشکیل کی کوشش کی جا رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ  بعض ایسے حلقے موجود ہیں کہ جو قطر کے بحران کو رفو کرنے کے لئے ترکی کی کوششوں کا ایک مختلف حوالے سے جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان جائزوں کے حوالے سے ترکی کے خلاف مہم چلانے کی کوششوں میں ہیں۔ قالن نے کہا ہے کہ " قطر بحران کے حل کے مرحلے میں  مثبت کردار ادا کرنے کے برعکس فتنے، فساد اور ماحول میں تناو لانے والے بیانات کو ہم  کسی صورت قبول نہیں کریں گے"۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی جنگ کا ہم میں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پیش نظر ڈپلومیسی کی حساسیت کو پیش نظر رکھا جائے تو یہ  جاننا ضروری ہے کہ یہ طرز عمل  صرف علاقے میں موجود دشمنوں  کو خوش کرے گا۔ لہٰذا ہر ایک کو بیان دیتے ہوئے، سرخی لگاتے ہوئے  یا لکھتے ہوئے اس حساسیت کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "حُرکش پیرس کی فضاوں میں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں  لکھتا ہے کہ ٹرکش ایوی ایشن  اینڈ اسپیس صنعت TAI  اپنے حُرکش طیاروں کی نمائش دنیا کی بڑی ترین ایوی ایشن نمائشوں میں سے ایک  یعنی پیرس ائیر شو میں کر رہی ہے۔ دنیا کی اس بڑی ترین سول، فوجی ایوی ایشن اور    خلائی نمائش میں ترک کمپنیاں  پہلی دفعہ  بڑے پیمانے پر شرکت کر رہی ہیں۔ نمائش کے لئے TAI گذشتہ دنوں اپنے طیارے پیرس لائی۔ سیاہ اور پیلے  رنگ والا پروٹوٹائپ طیارہ ائیر شو میں شرکت کے لئے  ہینگر  میں تیار کھڑا ہے  اور اس دوران کیموفلاج رنگ کے ساتھ TAI کا حُرکش طیارہ بھی نمائش کی جگہ پر پہنچ گیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " ترکی کی اقتصادیات میں اندازاً 4.1 فیصد اضافہ ہو گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق رواں سال میں ترکی کی اقتصادیات میں بڑھوتی کی شرح 4.7 فیصد  اور آئندہ سال میں 4.1 فیصد  رہے گی۔ کمپنی کے مطابق گذشتہ سال امریکی اقتصادیات میں اضافہ 1.6 فیصد رہا  ،سال 2017 میں اس اضافے کی شرح اندازاً 2.1 فیصد اور سال 2018 میں 2.6  فیصد رہے گی۔ گذشتہ سال یورو زون کی اقتصادی بڑھوتی 1.8 فیصد رہی جبکہ رواں سال میں بڑھوتی کی شرح اندازاً 2  فیصد جبکہ آئندہ سال میں 1.8فیصد رہے گی۔

 

***روزنامہ خبر ترک "پہلے  خلائی ملک آسگارڈیا کے لئے ترکی کی طرف سے ریکارڈ درخواستیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ پہلے خلائی اسٹیشن  کے لئے ابتدائی قدم اٹھایا جا رہا ہے ۔ یہ خلائی اسٹیشن دنیا کے مدار میں قائم کیا جائے گا اور اس میں تقریباً ایک لاکھ انسانوں کی رہائش کی صلاحیت ہو گی۔ پہلے خلائی ملک کے اس پروجیکٹ کی شہریت کے لئے دی گئی درخواستوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 866 تک پہنچ گئی ہے۔ درخواستوں کی تعداد کے ساتھ چین پہلے نمبر پر جبکہ 29 ہزار 844 درخواستوں کے ساتھ ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔ ترکی سے سب سے زیادہ درخواستیں استنبول  سے دی گئی ہیں۔ خلائی ملک آسگارڈیا  کے شہری خلائی سیاحت، خلائی کان کنی اور خلائی صفائی جیسی خدمات فراہم کریں گے۔ آسگارڈیا کی ڈیزائننگ ایک ایسے آزاد  ملک کی حیثیت سے کی گئی ہے کہ جس کا اپنا جھنڈا، آئین اور قومی ترانہ ہو گا۔ تاہم آسگارڈیا کے شہری اپنے اصلی ملکوں کی شہریت کو بھی برقرار رکھ سکیں گے۔

 

***روزنامہ صباح " برطانوی ذرائع ابلاغ  حملہ آور کو دہشت گرد  نہیں کہہ سکا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ لندن میں ایک دہشتگرد نے مسجد سے نکلنے والوں کو کچل دیا۔ بعد ازاں نہایت اطمینان سے "اسلامک دہشت گرد" جیسے الفاظ استعمال کرنے والے ذرائع ابلاغ کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ " میں مسلمانوں کو ہلاک کر دوں گا" ۔ تاہم برطانوی ذرائع ابلاغ  نے حملہ آور کے لئے دہشت گرد کی بجائے "سفید ٹرک والا مشتبہ" جیسے الفاظ استعمال کئے۔ اس صورتحال پر ہیری پوٹر کے مصنف  جے کے رولنگ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں رد عمل کا اظہار کیا۔ رولنگ نے کہا کہ روز نامہ  ڈیلی میل  کی انٹر نیٹ سائٹ نے سرخی کے لئے "دہشت گرد" کی جگہ غلطی سے "سفید ٹرک والے ڈرائیور " کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔ رولنگ نے کہا کہ "آئیے اب اس بات پر بحث کریں کہ حملہ آور کس طرح متعصب بنا" ۔ سرخی پر ظاہر کئے جانے والے رد عمل کی وجہ سے بعد ازاں  روزنامہ ڈیلی میل نے اپنی سرخی کو تبدیل کر دیا۔



متعللقہ خبریں