اخبارات کی جھلکیاں

03/05/17

724662
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ ینی شفق نے      صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ   گزشتہ روز  انہوں نے   اپنی قائم کردہ  بر سر اقتدار سیاسی جماعت انصاف و ترقی پارٹی میں 33 ماہ بعد  بطور رکن دوبارہ شمولیت اختیار کی ۔

اس موقع پر کافی رقّت آمیز اور جذباتی  مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔  اپنے خطاب میں صدر نے کہا کہ یہ سیاسی جماعت میرا عشقِ مجازی ہے  جس سے میری جدائی    میں سرکاری واجبات حائل تھے  لیکن اب یہ تمام فاصلے ختم ہو چکے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح   کے مطابق صدر ایردوان  آج روس کا  دورہ کر رہے ہیں  جہاں وہ صدر پوٹِن سے ملاقات کریں گے۔ دونوں صدور کے درمیان   9 ماہ کے عرصے میں یہ 5 ویں ملاقات  سوچی میں ہوگی   جس میں علاقائی و عالمی مسائل کے پر امن تصفیے سمیت  ایس ۔400 میزائل نظام  پر تبادلہ خیال ہوگا۔

علاوہ ازیں   دہشت گرد تنظیم پی کےکے  کی شام میں مصروف عمل شاخ  پی وائی ڈی اور  وائی پی جی  کے خلاف  ترکی کی حساسیت    پر بھی بات چیت کی جائے گی  اس کے ساتھ ہی دو طرفہ تجارتی  تعلقات ، غذائی مصنوعات  پر لگی پابندی ،ویزوں  میں نرمی  اور  شعبہ سیاحت کے فروغ کے  موضوعات بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

 

***روزنامہ خبر ترک    نے    وزیر خارجہ مولود چاوش  اولو کے بیان  کو جگہ دیتےہوئے لکھاہے کہ "مسئلہ درحقیقت یورپی یونین  خود ہے "۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ 24 تا 25 مئی کے درمیان  برسلز میں  نیٹو اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں  ترکی ۔یورپی یونین اجلاس کی حتمی تاریخ کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر یورپی یونین ترکی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اُسے بھی ترکی  کی حساسیت کا احترام کرنا پڑے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں  جمہوری روایات،حقوق انسانی  یا آزادی  کا درس دینے کے بجائے یورپی یونین  اپنے موقف میں تبدیلی لائے تو بہتر ہوگا۔

 

 

*** روزنامہ حریت   کےمطابق ، ترک زراعت بینک نے جارجیا میں اپنی سرگرمیا ں جے ایس سی  زراعت بینک جارجیا  کےنام سے شروع  کر دی ہیں  ۔ابتدائی  طور پر  بینک نے  تبلیسی ،باتوم اور  مارنُو ایلی  میں شاخیں  قائم کی ہیں  ۔بینک انتظامیہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ    زراعت بینک ،جارجیا میں    جلد ہی اپنی شاخوں  کے قیام میں اضافہ کرےگا۔

 

*** روزنامہ وطن     نے خبر دی ہے کہ ترکی کے سیاحتی شہر انطالیہ میں اس سال" عالمی عجائبات اور میتھولوجی"  کے زیر عنوان  11 ویں بار   "بین الاقوامی  ریتیلا مجسمہ سازی   کا مقابلہ "منعقد ہوا  جس میں 12 ممالک سے 20  مجسمہ سازوں نے  دس ہزار ٹن ریت  سے  اپنی ہنر مندی کا مظاہرہ کیا  اور زائرین  سے دل کھول کر داد تحسین وصول کی ۔

اس سال  کے مقابلے کو دیکھنےکےلیے  تقریباً ڈیڑھ لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں