ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں02.05.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں02.05.17

724260
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں02.05.17

*** روزنامہ خبر ترک " ہم صد سالہ شہری پروجیکٹ میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی۔بھارت تعاون   میں تعمیرات کے شعبے میں تیزی آئے گی۔ صدر رجب طیب ایردان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ترکی۔بھارت ٹریڈ فورم  کے ساتھ خطاب میں کہا کہ ترک ٹھیکہ دار فرمیں بھارت کے 100 سالہ شہر کے منصوبے میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ ہم  15 ہزار گھروں کی تعمیر  کریں گے اور اس منصوبے میں ترک فرمیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت "ترکی کے برآمداتی اعداد و شمار میں ماہِ اپریل میں 4 فیصد  اور سال کے پہلے چار میں 6.7 فیصد اضافہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی برآمدات  نے سال 2017 کا اچھا آغاز کیا ہے۔ ترکی کی برآمد کنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ اپریل میں گذشتہ مہینوں کے مقابلے میں 4 فیصد بلندی کے ساتھ 11 بلین 866 ملین ڈالر  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران برآمدات میں اضافے کی شرح 6.7 فیصد رہی۔ برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ آٹو موٹیو سیکٹر میں رہا اس کے علاوہ اسٹیل، کیمیائی مادوں اور جواہرات کے سیکٹر میں بھی اضافے کی شرح قابل توجہ رہی۔ ترکی جن ممالک کو برآمدات کر رہا ہے ان  میں اگرچہ جرمنی  سر فہرست ہے لیکن امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے لئے کی جانے والی برآمدات بھی مستقبل کی امیدوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح " علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKKمیں شرکت کی شرح صفر ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی شکست کا پول کھول دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں دفاعی نہیں جارحانہ اسٹریٹجی کے ساتھ بھاری آپریشن کئے۔4 ہزار میٹر  بلندی اور منفی 20 درجہ حرارت میں کئے گئے ان آپریشنوں نے دہشت  گرد   تنظیم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ شہروں میں خندقوں کے خلاف کئے گئے آپریشنوں سے لے کر اب تک کے 21 ماہ کے عرصے میں 12 ہزار 636 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ مذکورہ  آپریشنوں  کی وجہ سے PKK کا قندیل سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو نئی بھرتیاں نہیں مل رہیں۔ حالیہ 3 ماہ کے دوران تنظیم میں صرف 5 افراد شامل ہوئے ہیں۔ فضائی آپریشنوں کے ساتھ تنظیم کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یوں دہشت گردوں کے چھپنے کے لئے کوئی بِل باقی نہیں بچی۔

 

*** روزنامہ وطن " روبوٹ بنانے والے ترک بچوں کو 68 یونیورسٹیوں کی طرف سے داخلے کی دعوت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ میں روبوٹ مقابلوں میں اوپر تلے ایوارڈ حاصل کرنے اور عالمی نمبر تین کی حیثیت سے ترکی واپس لوٹنے والے  INTEGRA 3646 نامی ٹیم کے مڈل کلاس  کے ترک  نوجوانوں  کو عالمی شہرت کی حامل 68 یونیورسٹیوں کی طرف سے وظائف کی پیشکش کی گئی ہے۔  رواں سال امریکہ میں منعقدہ عالمی روبورٹ چیمپئن  شپ میں شامل 4 ہزار ٹیموں میں سے  ترک ٹیم نے  تیسری پوزیشن حاصل کی اور 'کیلیفورنیا ریجنل چیمپئن شپ  اور چئیرمین ورلڈ فائنلسٹ' ایوارڈ  جیتے۔ اس کامیابی کے بعد ٹیم کے رکن بچے بیرون ملک یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ بچوں کی منتخب کردہ یونیورسٹیوں میں نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، یونیورسٹی آف ٹورونٹا، سٹین فورڈ یونیورسٹی اور وانڈیربلٹ یونیورسٹی شامل ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار " طیارے میں ٹیبلٹ کی ممانعت  کے بعد مسئلے کا دلچسپ وائرلیس حل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے ٹرکش ائیر لائنز کے طیاروں میں الیکٹرانک آلات کی پابندی کے مقابل    THY کے لیپ ٹاپ اور بلا معاوضہ انٹر نیٹ  کے مسئلے کے حل کے لئے HAVELSAN اور THY کا تکنیکی شعبہ فعال ہو گیا ہے اور کیبن کے تفریحی سسٹم کی صلاحیت میں اضافے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں