ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.04.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.04.17

717141
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.04.17

***روزنامہ وطن " بیلٹ بکس  سے نکلنے والا فیصلہ آمریت نہیں ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی نے1923 میں  اپنے لئے جمہوری نظام کو منتخب کیا اور اس کے بعد اب اور کوئی انتخاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی تبدیلی سے اٹھایا گیا قدم صرف ایک انتظامی نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا منتخب کردہ  صدر آمر نہیں ہو گا۔ بیلٹ بکس سے جو فیصلہ ہوا ہے وہ ڈکٹیٹر  لانے کا فیصلہ نہیں ہے، اصل میں ڈکٹیٹر مارشل لاء کے ذریعے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں 15 جولائی کا حملہ کامیاب ہو جاتا تو اس وقت اس ملک میں ایک ڈکٹیٹر کا خطرہ ہوتا لیکن اس ملت نے حملے کو برطرف کر کے اپنے لئے حکمران  رائے شماری سے منتخب کرنے کو ترجیح دی ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "ترکی نے سرحد پار آپریشن کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 16 اپریل کی رائے شماری کے بعد ترکی نے سرحد پار دہشت گردی کے مراکز پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ فرات ڈھال آپریشن کے دوام کی شکل میں آپریشن شروع کرنے میں  گنتی کے دن رہ گئے ہیں۔ شام اور عراق میں PKK کے زیر کنٹرول 3 علاقوں میں فوجی آپریشنوں کے لئے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ دہشت گرد تنظیم PKK کے کوریڈور بنانے کے منصوبے کو مکمل طور پر بے کار بنانے والے آپریشن منصوبے کے بارے میں سفارتی مذاکرات جاری ہیں اور شام میں ایک اور عراق میں دو اہداف  کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے فوجی یونٹیں تیار حالت میں ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار " جرمنی اور فیتو کے درمیان تعلقات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یورپی ممالک  کا ایک بڑا حصہ ترکی  کے خلاف دہشت گرد تنظیموں کی کاروائیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ ان دہشت گرد تنظیموں کو خفیہ یا کھلے بندوں ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان ممالک میں جرمنی سرفہرست ہے۔  جرمنی خاص طور پر فیتو دہشت گرد تنظیم کے لئے ایک بیس کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ فیتو اپنے دہشت گرد چہرے کو چھپانے کے لئے "جرمن ڈائیلاگ ایوارڈ" کے نام سے جرمن معاشرے کے معروف سینما ڈائیلاگ ایوارڈ تقسیم کر رہی ہے۔ ان ایوارڈوں کی بدولت دہشت گرد تنظیم نے جرمنی میں اپنے لئے ایک اہم حلقہ تشکیل دے لیا ہے۔ اس حلقے کی بدولت دہشت گرد تنظیم ملک کے کلیدی  اہمیت کے  حامل مقامات تک پہنچنے میں اور اپنے سامنے آنے والی رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " ہم الانیہ میں خوش ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع انطالیہ کی تحصیل الانیہ میں مقیم غیر ملکیوں نے چار زبانوں میں تیار کردہ پلے کارڈوں کے ساتھ الانیہ میں خوش اور مطمئن ہونے کا پیغام دیا ہے۔ مقامی غیر ملکیوں نے پوری دنیا کو دکھا دیا  ہےکہ الانیہ ایک خوابوں کا شہر ہے  اور وہ اسے اپنا دوسرا  وطن سمجھتے ہیں۔ ایشیا اور یورپ کے درمیان پُل کی اہمیت کا حامل ملک ترکی ، قدرتی مناظر، تاریخ، ثقافت اور مہمان نواز عوام کے ساتھ  سیاحوں کے لئے ایک جاذب ملک ہے۔



متعللقہ خبریں