اخبارات کی جھلکیاں

19/04/17

715955
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ ینی شفق نے  صدر رجب طیب ایردوان کے سی این این انٹر نیشنل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتےہوئے لکھا ہے  جس میں انہوں نے ریفرنڈم    کو  کسی فٹ بال میچ سے تشبیہ دینے کے جواب  میں کہا کہ  یہاں اہم بات میچ جیتنا ہے خواہ اسکور جو بھی  ہو ۔ انہوں نے کہا   کہ میرے لیے 15 سال کے اس عرصے میں آمر  کا لفظ استعمال کیاجا رہا ہے ۔صدارتی نظام  میں آمریت کا عمل دخل نہیں ،ہمارے ملک میں  جمہوریت ہے  اور ہم حکومت سنبھالنے کی  ذمے داری  اپنی عوام سے لیتے ہیں۔ملک میں صدارتی نظام کا فیصلہ عوام کا ہے  لہذا  ہمیں امید ہے کہ یہ ترکی کی جمہوری تاریخ میں ایک  اہم موڑ ثابت ہوگا۔

 

 ***روزنامہ صباح  نے   خبر دی ہے  کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر ایردوان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے  جس میں  امریکی صدر نے ریفرنڈم کی کامیابی پر صدر ایردوان کو مبارک باد پیش کی  اور کہا کہ امریکہ ترکی  کی دوستی کو اہمیت دیتا ہے  اور ہمیں  شام،عراق اور پی کےکے خلاف جنگ  میں     مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے  ۔

 

***روزنامہ اسٹار  کےمطابق ، یورپی سلامتی و تعاون تنظیم  کے مبصرین  اور یورپی کونسل کے پارلیمانی  وفد نے    ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم  پر جانبداری کا ثبوت دیتےہوئے  ایک رپورٹ جاری کی ہے  جس میں  مبصرین  نے  انتہائی ڈھٹائی سے  دہشت گرد تنظیم پی کےکے کی ترجمانی کی ہے۔ آسٹریا سے  وفد میں شامل  اسٹیفن  شیناخ ،ALEV KORUN  اور  ظریفہ  یاتکین وہ نام ہیں جو    پی کےکے کی حمایت  کے حوالے سے  شہرت رکھتے ہیں جبکہ وفد کی خاتون   اطالوی صدر  لورینا      ڈی   لاچیلا  نے بھی  ارکان کی دیکھا دیکھی  اس ریفرنڈم کی مخالفت   کرنے والوں  کا ساتھ دیا ۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے"  پاور چائنا   کا یوریشیائی مرکز استنبول  میں قائم ہوگا  " کے زیر عنوان سرخی چسپاں کرتےہوئے لکھا ہے کہ  منصوبہ بندی ، تحقیق،تزیئن،تعمیرات،ہائیڈرو الیکٹرک  اور پیداواری خدمات  سمیت تھرمل  انرجی،قابل تجدید توانائی  اور بنیادی ڈھانچے  جیسے شعبوں   میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنی پاور چائنا،      استنبول میں   یوریشیائی خطے کا مرکزی دفتر قائم کرے گا۔اس بارے میں کمپنی  کے   امور یوریشیا کے  نائب صدر  ڈونگ جُن تاو  نے کہا ہے کہ   دور جدید کی شاہراہ ریشم      کو فعال بنانے کے لیے   ترکی تجارتی لحاظ سے اہم کردار کا حامل  ہے  لہذا استنبول میں کمپنی کا دفتر قائم کرنے سے    دو طرفہ  تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا  اور تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

 

***روزنامہ وطن  کے مطابق ،ترک   عسکری مواصلاتی کمپنی" اسیل سان " نے ترک افواج  کی ضروریات  کو مد نظر رکھتےہوئے  ایک نیا  روبوٹ تیار کیا ہے  جس کا نام آسیا  ہے ۔اس روبوٹ کی خاصیت  ہوگی کہ یہ  فوجیوں کو  دوران  کاروائی  چلنے ،دوڑنے ،دشوار گزار راستوں پر چڑھنے   اور  جست لگانے  میں   مدد دے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں