ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.04.2017

ترک ذرائع ابلاغ

707974
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.04.2017

*** روزنامہ صباح کی  "  گلنے سڑنے کے قریب  براعظم یورپ"  کے زیر عنوان  خبر کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ یورپ اب   ڈیموکریسی،انسانی حقوق اور آزادی  کی جگہ دباو اور  نازی ازم کے مرکز کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔  انہوں نے ان خیالات کا ظہار بالک ایسر  میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اب ہمارے سامنے   گلنے اور سڑنے والا یورپ ہی رہ گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے  16 اپریل کے ریفرنڈم کا دن نزدیک آرہا ہے  یورپی ممالک نے کھل کر دہشت گرد تنظیم پی کے کے،  کی حمایت    کر نا  شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی تمام تر خواہشات کے باوجود انشاللہ  ترکی میں عوام ریفرنڈم میں ترامیم کے حق میں بڑے پیمانے پر ووٹ  دیں گے۔

 

***روزنامہ  سٹار  نے " قندیل میں  پانچ اہداف کو نشانہ بنایا گیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک فضائیہ نے   شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے  پانچ اہداف کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ اخبار کے مطابق شام کے وقت  حاصل ہونے والی   فوری اطلاعات پر  ترک فضائیہ نے  وقت  ضائع کیے بغیر   قندیل میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے   پانچ ٹھکانوں  کو مکمل  طور پر تباہ کردیا  اور  اس اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد ترک فضائیہ  کے تمام لڑاکا طیارے اپنے اپنے اڈووں پر بخیریت اتر گئے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے  "  امریکہ نے شام پر 59 میزائل داغ دیے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   امریکہ نے شام کے ایک ہوائی اڈے کو ٹام ہاک کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔یہ کارروائی رواں ہفتے کے دوران  مبینہ طور پر صدر بشار الاسد کی  فوج  کی طرف سے شامی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں کیمیائی حملے کے جواب میں کی گئی ہے جس کیمیائی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت لگ بھگ 100 شہری ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔امریکہ کی طرف سے شامی  فوج  کے خلاف یہ پہلی براہ راست کارروائی ہے۔امریکہ عہدیداروں  نے بتایا کہ مشرقی بحیرہ روم سے 59 ٹام ہاک میزائل شام کے ہوائی اڈے پر داغے گئے۔

 

***روزنامہ  وطن نے "   ترکی   گرفتار کرتا ہے اور یورپی ممالک چھوڑ دیتے ہیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد تنظیم  داعش کے  دہشت گردوں کو    یورپ  کے حوالے کیے جانے کے بعد یورپی ممالک میں ان تمام دہشت گردوں کو  بغیر کسی پوچھ گچھ کو چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے کئی ایک قباحتیں  جنم لینےلگی ہیں کئی  ایک دہشت گرد  جو   مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث  رہے ہیں  کو کئی ایک یورپی ممالک نے پہلے ہی  رہا کررکھا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  کی  "  ٹرکش ائیر لائین  لا نیا ریکارڈ" کی سرخی کے تحت  خبر کے مطابق  ٹرکش ائیر لائین   کے ڈرایکٹر جنرل      بلال ایکشی  کے مطابق   گزشتہ جمعے کے روز  دو لاکھ  اکسٹھ ہزار مسافروں  نے ٹرکش ائیر لائین پر سفر  کر تے ہوئے  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں