اخبارات کی جھلکیاں

15/02/17

672703
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ خبر ترک  نے  "دیوالیئے  کا شور مچانے والوں کو چپ سادھ گئی ہے " کے زیر عنوان   خبر میں  وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے بیان  کو جگہ دیتےہوئے لکھا گیا ہے کہ   ترکی میں غیر ملکی زر مبادلہ    کی قدر میں  بدستور کمی    کا سلسلہ جاری ہے  جس  کے جواب میں  وزیر اعظم  نے  کہا کہ اس وقت  ملک میں غیر ملکی زر مبادلہ کی قدرو قیمت میں 7 تا 8 فیصد کی کمی  ہوئی ہے   جس  پر  زر منڈیوں  میں   قیاس آرائیاں پھیلانے   والوں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ انہوں نے عوام کو اطمینان دلایا  کہ    سال رواں   میں  ملکی معیشت  کا ہر پہیہ   ترقی کے ساتھ گھومتا رہے گا۔

 

*** روزنامہ صباح  "     ترکی کے بارے میں  غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی  برقرار ہے  "کے زیر عنوان خبر میں  لکھتا ہے کہ  عالمی  قرضوں  کی درجہ بندی  کے اداروں کی   ترکی کے بارے میں  جاری منفی رپورٹس کے باوجود  غیر ملکی سرمایہ کار    ترکی میں  اپنا پیسہ لگانا  برقرار رکھےہوئے ہیں   جس کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر   کے دوران  ملک میں   1 ارب 99٫91 کروڑ  ڈالرز  غیر ملکی سرمایہ   زیر گردش رہا ۔

 

 

*** روزنامہ اسٹار  کےمطابق  5 جی اور  قومی  مواصلاتی  ٹیکنالوجی    سے منسلک بعض منصوبوں     کی تکمیل کےلیے  5 جی  سینٹر  کا قیام  ترک ٹیلی کام  اور  اس کی ذیلی کمپنی آرگیلا  کی مشترکہ کوششوں سے  انقرہ میں وزیر اعظم  یلدرم کی شرکت سے   لایا گیا ۔ اس مرکز   کے تحت  نیٹ ورک کا جال اب ملکی  سطح پر فروغ  دیا جا سکے گا   جس کا نام "میلاد"،   بیس اسٹیشنز    منصوبے  کا نام"  اولاق" اور 5 جی ٹیکنالوجی  سے وابستہ منصوبے کا نام "پروگران"  رکھا گیا ہے  ، بتایا گیا ہے کہ  ان  منصوبوں  کے ذریعے انٹر نیٹ اور دیگر مواصلاتی  ٹیکنالوجی   کا حصول اب   مقامی  سطح پر    حاصل کرنے میں  مدد ملے گی ۔

 

***روزنامہ وطن  نے   لکھا ہے کہ وزیر  قانون  بکر بوزداع نے  فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کے بارے میں  بتایا ہے کہ امریکہ سے اس سلسلے میں رابطہ جاری ہے   اور میں جلد ہی امریکہ کے نئے وزیر قانون سے  ٹیلی فون  بات چیت کرتےہوئے  حکومت ترکی کی توقعات سے آگاہ کروں گا۔   وزیر بوزداع نے  امید ظاہر کی کہ نئے امریکی وزیر  ہمارے مطالبات  کو سنجیدگی  سے لیں گے اور حوصلہ افزا جواب دیں گے۔

 

***روزنامہ حریت  نے ترک مسلح افواج کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   نو دسمبر سے  شمالی شام میں  جاری فرات ڈھال آپریشن  کے نتیجے میں  الباب کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے  جبکہ   بعض  محلوں  میں بارودی سرنگوں   اور  دھماکہ خیز مواد کی صفائی بھی   شروع کر دی گئی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں