ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔01۔06

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔01۔06

645901
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔01۔06

روزنامہ خبر ترک نے " بہادر پولیس" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ٹریفک پولیس فتح سکین دہشت گردوں کی   ازمیرمیں عدلیہ کی عمارت پر بموں سے لدی ہوئی گاڑی کیساتھ حملہ کرنے کی نیت بھانپنے کے بعد  دہشت گردوں   کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے قتل عام کو روکنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ اس نے گولیوں کے خاتمے تک  دلیری کیساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک  کر دیا  اور خود بھی شہید ہو گیا ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کیچی اورین میٹرو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی  کے سامنے آنے کی ہمت نہ رکھنے  والے عناصر دہشت گرد تنظیموں کی مدد سے ترکی  کو پیٹھ پیچھے سے خنجر مارنے   کی کوششوں میں مصروف ہیں  لیکن ہر طرح کی دہشت گرد کاروائیوں کے باوجود ترکی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ ایک وقت ترکی پر داعش کیخلاف جدوجہد نہ کرنے کا دعویٰ کرنے  والوں نے جب یہ دیکھا کہ ہم داعش پر کاری ضربیں لگا رہے ہیں تو انھوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ آپ  20 کلومیٹر سے زیادہ آگے نہ بڑھیں ۔  اس طرح ان کے اصل مقاصد سامنے آ گئے ہیں ۔ وہ جو کچھ بھی کہیں ہم دہشت گردی کیخلاف اپنی جدو جہد کو عزم کیساتھ جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے بعد  مشہور فنکارہ تولین شاہین ،ییشیم سالکم اور آمینہ صندال  نے ان واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ہمارا ملک ہے ہم اسے چھوڑ کر کہیں بھی نہیں جائیں گے ۔ ہم دہشت گردی سے ڈرنے والے نہیں ۔ہم  اپنے گھروں میں بند ہونے کے بجائے  گلیوں میں نکلیں گے ۔ہمارے ملک کی بتیاں روشن رہیں گی ۔زندگی رواں دواں رہے گی اور جیت بھائی چارے کی ہو گی ۔

روزنامہ وطن نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ قطر نے حالیہ دس برسوں میں ترکی میں 19 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں قطر چوتھے نمبر پر ہے  لیکن اس کا ہدف 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ اول پوزیشن رکھنے والے ملک فرانس پر سبقت حاصل کرنا ہے ۔18 تا 20 اپریل 2017 کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ایکسپو نمائش  کا ہدف دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تجارتی حجم کو بڑھانا   ہے ۔

روزنامہ سٹار  لکھتا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی کو 119 ممالک کے 295 ہوائی اڈوں تک پروازیں کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ ترک ہوائی کمپنی نے اب یوکرین کے تعلیمی ،ثقافتی اور صنعتی لحاظ سے مشہور شہر

 ہار کیو  کے لیے بھی پروازیں شروع کر نے کا اعلان کیا ۔ 30 مارچ سے ہفتے میں چار بار  اور 30 مئی سے روزانہ ترکی سے ہار کیو پروازیں شروع کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں