ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -13.06.2016

ترک ذرائع ابلاغ

509900
ترکی  کے اخبارات سے جھلکیاں -13.06.2016

*** روزنامہ   ینی شفق  نے متحدہ امریکہ میں دہشت، 50 افراد ہلاک" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   متحدہ   امریکہ کو تاریخ کے خون ریز  واقعے کی وجہ سے شدید دہچکا لگا ہے۔ ریاستِ فلوریڈا  میں  آٹو میٹک  اسلحے  سے ایک نائٹ کلب  پر حملہ کرنے والے  افغان نژاد باشندے   عمر متین  نے پچاس افراد کو ہلاک   اور 53 کو زخمی کردیا ،  29 سالہ افغان نژاد  باشندہ پولیس کے ساتھ  ہونے والی جھڑپ میں  ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آور نے  حملے سے قبل 911 کو ٹیلی فون کرتے ہوئےدہشت گرد تنظیم داعش سے اپنی وابستگی سے آگاہ کیا۔

 

***روزنامہ صباح   نے "اقتصادیات میں انقلابی پیکیج" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   حکومت نے اقتصادیات  کے شعبے میں  انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے  نیا روڈ میپ وضح کرلیا ہے۔ اخبار کے مطابق  ترکی میں   گھر  خریدنے والے       غیر ملکی    اپنے قیام  کی اجازت لینے کے  بعد ان کو ترکی کی شہریت بھی عطا کردی جائے گی۔ ترکی کسٹم یونین کے قوانین میں بھی  تبدیلیاں کررہا ہے اور 2017ء میں  ان تمام تبدیلیوں   کو  عملی شکل  دے دی جائے  گی۔   اخبار کے مطابق ترکی  کئی ایک شعبوں   میں تبدیلیاں کرتے ہوئے  اقتصادی شعبے   کو سرعت سے ترقی دینے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ترکی کئی ایک غیر ممالک میں ٹریڈ  اٹیچی  بھی مقرر کررہا ہے۔

 

***روزنامہ   وطن  نے " ایک سال  میں 181 ملین مسافروں کا سفر"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی  میں سن 2015 کے اواخر  سے شہر ہوا بازی  کے سیکٹر   کا ریونیو  23٫4 بلین ڈالر ہے   اور سیکٹر میں  ایک لاکھ  اکیانوے ہزار  716  افراد کو روز گار کے موقع فراہم  کیے گئے۔ شہری ہوا بازی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق طیاروں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں  کی تعداد میں  گزشتہ دس سالوں  میں دو سو فیصد اضافہ ہوتے ہوئے یہ  تعداد   181٫4 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ  بڑے طیاروں  کی تعداد  دس سالوں میں  سے  259 سے  489 تک  پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے "    ٹریول ایجنسیوں  نے عراق کے لیے   ویزوں  کی سہولت میں اضافہ کردیا " کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ   عراق جانے کے خواہاں  افراد  کو ویزے حاصل کرنے کے لیے پیش  آنے والی مشکلات  کی وجہ سے ٹریول ایجنسیوں کو بھی ویزہ فراہم کرنے کی اجازت دے دی گئی  ہے۔

 

***روزنامہ حریت  نے "  تیک بیلک کا ایتھنز میں کنسرٹ" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   عمر فاروق    تیک بیلک    نے یونان کے دارالحکومت  ایتھنز  میں ایک کنسرٹ دیا جسے  بے حد پسند کیا گیا ۔  گلوکار نے    کئی ایک   زبانوں   میں نغمے پیش کیے۔

 



متعللقہ خبریں