ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں -18.04.2016

ترک ذرائع ابلاغ

473123
ترکی  کے اخبارات سےجھلکیاں -18.04.2016

*** روزنامہ سٹار نے " قومی اسمبلی میں مراعا ت ختم کی جا رہی ہیں" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والی مراعات کو ختم کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں آئین کی شق میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اراکینِ پارلیمنٹ کو حاصل مراعات کو ختم کرنے کے بارے میں برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کی جانب سے پیش کردہ خاکہ بل پر اس ہفتے بحث و مباحثہ شروع کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پیش کیے کیے جانے والے خاکہ بل پر جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے 316 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

***روزنامہ یعنی شفق نے " مقامی CERN کی جانب آخری قدم" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپین نیو کلئیر تحقیقاتی مرکز CERN کی طرز کے تحقیقاتی مرکز کو ترکی میں آخری شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس پراجیکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پراجیکٹ کے کوارڈی نیٹر پروفیسر ڈاکٹر عمر یاواش نے کہا ہے کہ اس پراجیکٹ میں جدید ٹکنولوجی استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کو جاری رکھا جائے گا۔

***روزنامہ خبر ترک نے " متحدہ امریکہ میں ایک ترک کے چرچے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بتیس سالہ ترک سائنسدان ڈاکٹر جانان داع دیورین کو دنیا کے علمی لحاظ سے پرسٹیج والے ادارے ایم آئی ٹی میں پروفیسر کے طور پر فرائض ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے جسے جانان دداع دیورین نے قبول کرلیا ہے اور وہ جنوری سے اس عہدے پر فرائض ادا کرنا شرو ع کردیں گی۔ اس سے قبل ہارورڈ یونیورسٹی میں یوتھ اکیڈمی کی رکن منتخب کی جانے والی ڈاکٹر داع دیورین کو مختلف اداروں کی جانب سے بھی پیش کش کی گئی ہے۔

***روزنامہ صباح نے " عثمانی اور جمہوری دور کے شاہکاروں میں گہری دلچسپی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عثمانی اور ابتدائی جمہوری دور کے نادر شاہکاروں کو استنبول میں ہونے والی نیلامی میں فروخت کیا گیا ۔ اس نیلامی میں بڑی تعداد میں غیر ملکیوں نے گہری دلچسپی لی۔ نیلامی میں توپ کاپی محل کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ اشیاء میں لوگوں نے گہری دلچسپی لی۔ خطاطی اور قلمی نسخوں میں سے چند ایک کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار لیرے سے بھی تجاوز کر گئی۔ عثمانی حکمران سلطان محمود دوئم کے قلمی نسخے " بیراتِ شریف کو بارہ ہزار ٹرکش لیرے میں فروخت کیا گیا جبکہ سلطان مصطفیٰ سوئم کے فرمان کو پانچ ہزار لیرے میں فرخت کیا گیا ہے۔

***روزنامہ حریت نے " استنبول میں ٹینس کا جشن" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ TEB BNP استنبول انٹر نیشنل وویمن کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں ٹینس کی ریٹنگ لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود سلواکیہ کی ٹینس پلئیر اینا کارولینا شیمدووا بھی شرکت کررہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ترک وویمن کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں۔ اتوار 24 اپریل کو اس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔



متعللقہ خبریں