ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔11

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔11

448917
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔11

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔11

روزنامہ سٹارنے " مہاجرین کی مہمانوازی کیوجہ سے ترکی کی تعریف" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کیطرف سے مہاجرین کے امور کی نگرانی کے لیے تعینات وزیر پیٹر الٹمائر نے کہا ہے کہ ترکی مہاجرین کے بارے میں موقف کیوجہ سے کئی یورپی ممالک سے بڑھ کر یورپی ہے۔انھوں نے دی ویلٹ اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو ترکی سے مہاجرین کے بوجھ کو تنہا اٹھانے کی توقع نہیں رکھنی چاہئیے۔

روزنامہ صباح لکھتا ہےکہ افراط زر ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، صنعتی پیداوار اور برآمدات سمیت اعلان کردہ تمام مائیکرو اعدادوشمارترقی کی جانب گامزن ہیں جس کی وجہ سے ترکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی کمپنیوں کی پورٹس میں ترکی کی تعریف کی گئی ہے اور ترکی اور یورپی یونین کے تعلقا ت کو دوبارہ فروغ ملنے سے ان توقعات کو تقویت ملی ہے ۔ غیر ملکی بازار حصص میں ماہ فروری میں 323 میلین ڈالر کیساتھ حالیہ دس ماہ کی ریکارڈ خرید عمل میں آئی ہے ۔ غیر ملکی سال کے پہلے دو ماہ میں بازار حصص میں 425 میلین ڈالر کیساتھ شامل ہوئے ہیں جبکہ مارچ کے پہلے ہفتے میں308 میلین ڈالر کی نیٹ خرید ہوئی ہے ۔

روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ ترکی میں 2015 میں مکانات کی قیمتوں میں 18٫4 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ مکانات کی قیمتوں میں ترکی نے سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔ ترکی پہلی بار تیسری دھائی میں لسٹ میں پہلے نمبر پر ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔ترکی کے بعد 14٫2 فیصد اضافے کیساتھ نیوزی لینڈ ہے جبکہ 12٫3 فیصد کیساتھ سویڈن تیسرے نمبر پر آتا ہے ۔

روزنامہ ینی شفق کیمطابق سیاحت اور ثقافت کے وزیر ماہر اونال نے سیاحت میں ملازمت کے پیکیچ کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے طیارے سے اترنے کے بعد ان کی مدد کرنے والا خصوصی گروپ تشکیل دیا جائے گا ۔ 400 ا ہلکار ہوائی اڈے پر آنے والے سیاحوں کی میزبانی کریں گے جبکہ ان کی ہر طرح کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سیاحتی مقامات اور میوزیم میں 600 افراد کو مامور کیا جائے گا ۔

روزنامہ حریت نےشعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک پروفیسر ڈاکٹر صادق ایسین ایر کو امریکہ کی کینسر کے تحقیقاتی مرکز اوریگون ہیلتھ اینڈ سائینس یونیورسٹی کے نائٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں کینسر کی قبل از وقت تشخیص کے نئے مرکز کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے ۔ اس مرکز کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔ یہاں پر 200 سائنسدان فرائض انجام دیں گے ۔ اس مرکز میں کینسر کی بیالوجی ،بلڈ کینسر اور نظام مدافعت کو طاقتور بنا تے ہوئے کینسر کی روک تھام کے لیے تحقیقات کی جائیں گی ۔



متعللقہ خبریں