ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.11.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.11.15

415832
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.11.15

***روزنامہ ینی شفق "PYD ۔ PKK اور داعش دمشق ہوٹل میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 7 جون کے بعد پی وائے ڈی، پی کے کے اور داعش نے بیک وقت دہشت گردی کے حملوں کا آغاز کیا۔ ان تینوں دہشت گرد تنظیموں کے درمیان رابطے کی تحقیقات کرنے والی خفیہ ایجنسیوں کو اس تعلق کا سراغ شام کے دارالحکومت دمشق کے لگژری ہوٹل میں ملا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اسد انتظامیہ نے اس ہوٹل میں ماہِ مئی میں ان دہشت گرد تنظیموں کے منتظمین کے ساتھ اجلاس کیا جو 4 دن تک جاری رہا۔ اسد انتظامیہ نے ترکی کے داخلی نظام کو بم حملوں کی مدد سے شکل دینے کی کوشش کی ہے۔ روس نے انرجی لائنوں کی وجہ سے اس پالیسی کی حمایت کی اور اسد اور پی وائے ڈی کے ساتھ انہی تاریخوں میں ماسکو میں ملاقات کی۔


*** روزنامہ اسٹار " پی وائے ڈی خود مختاری کو بھول جائے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ نے اس سے قبل پی وائے جی کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس نے پی وائے ڈی کو علاقے میں خودمختاری کی کوششوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں ابھی تک پی وائے ڈی سے مدد لی جا رہی ہے تاہم اس کے بدلے میں شام کے شمال میں انہیں کسی خودمختار علاقے کے قیام کی سہولت نہیں دی گئی۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ پی وائے ڈی کو اب امریکی اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا ٹونر نے کہا کہ پی وائے ڈی کی مدد کے موضوع پر ہم ہمیشہ نہایت واضح اور دو ٹوک رہے ہیں تاہم ہم نے انہیں اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ ہم ان کی نیم خود مختار علاقے کی تشکیل کی خواہش کے حق میں نہیں ہیں ۔ ہم نے ان سے اس بارے میں اپنی تنبیہات کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ ٹونر نے کہا کہ شام کی زمینی سالمیت اور اتحاد کے موضوعات سے ہماری وابستگی جاری ہے۔


***روزنامہ حریت "جی۔20 الارم" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انطالیہ میں 15 سے 16 نومبر کو دنیا کے سر فہرست رہنماوں کی شرکت سے متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس کے لئے ہنگامی حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کی فہرست تمام سکیورٹی یونٹوں کو بھیج دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران 12 ہزار پولیس اہلکار فرائض ادا کریں گے۔ ایسی گاڑیاں جن کی نمبر پلیٹ انطالیہ سے نہیں ہو گی ان پر نگاہ رکھی جائے گی۔ طیاروں، بسوں اور ٹرینوں میں سول پولیس مشتبہ افراد کو نظر میں رکھیں گے۔


***روزنامہ خبر ترک "ترقیاتی رپورٹ سے قبل یورپی یونین کی طرف سے ترکی کو ایک کریہہ تجویز، مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کی صورت میں رپورٹ کو نرم بنا سکتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپی یونین کی وزیر بیرل دیدے اولو نے کہا ہے کہ ترکی کی ترقیاتی رپورٹ سے قبل یونین کے ڈپلومیٹس نے انہیں کہا ہے کہ "اگر شامی مہاجرین کے ترکی میں رہنے کو یقینی بنایا جائے تو اس کے بدلے میں زیادہ نرم رپورٹ دی جا سکتی ہے"۔ دیدے اولو نے کہا کہ ڈپلومیٹ نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس تجویز کے جواب میں، میں نے ایک دم سے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ رپورٹ شائع کریں اس سے کوئی نہیں ڈرتا۔ آپ رپورٹ شائع کریں ہم جو کچھ ہیں وہی ہیں۔ اس کے جواب میں کمیشن کے سربراہ نے مجھے کہا کہ آپ شائد سخت مزاج استاد رہی ہیں۔ تاہم اس کے بعد یہ تجویز دوبارہ ایجنڈے پر نہیں آئی۔


***روزنامہ صباح "6 سال کے بعد کرنٹ سرپلس" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات نے رواں سال کی دوسری تہائی میں 3.8 فیصد کے ساتھ توقعات سے کہیں زیادہ ترقی کی ۔ ترکی نے گلوبل مندی کے باوجود برآمداتی نقصان کو ماہِ اکتوبر میں 1.5 فیصد کی شرح تک کم کیا اور اب اس کے لئے ایک اور اچھی خبر ادائیگیوں کے توازن سے موصول ہوئی ہے۔ ستمبر 2014 میں 2 بلین 365 ملین ڈالر کے کرنٹ اکاونٹ رواں سال کے اسی دورانیے میں پیٹرول کی قیمتیں گرنے کے بھی اثرات سے 95 ملین ڈالر کے ساتھ 6 سال کے بعد پہلی دفعہ کرنٹ سرپلس رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں