ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.10.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.10.15

399588
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.10.15

***روزنامہ صباح " ریڈ لائن کو عبور کرنے والی پی وائے ڈی نے سبق سیکھ لیا " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی طرف سے شمالی شام میں ریڈ لائن کے طور پر طے کردہ جیرابلوس ۔ عزیز کے درمیانی علاقے یعنی دریائے فرات سے مغرب کی طرف جانے کی کوشش کرنے والی پی کے کے کی شامی شاخ پی وائے ڈی کی مسلح فورسز کی دو کشتیوں کو ترک ایف ۔16 کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن میں کشتیوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد امریکہ نے ڈپلومیٹک کاروائی کا آغاز کیا جس کے جواب میں انقرہ نے کہا ہے کہ "اگست میں طے پانے والے معاہدے کی رُو سے پی وائے ڈی دریائے فرات کی سرحد کو عبور نہیں کر سکتی"۔ واضح رہے کہ ترکی عزیز ۔ جیرابلوس کی لائن کو قومی سکیورٹی کے طور پر دیکھتا ہے۔


***روزنامہ وطن "بیرون ملک کے بیلٹ بکس آج بند ہو رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی میں یکم نومبر کے پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور اس دوران بیرون ملک 54 ممالک اور 113 سفارت خانوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔ بیرون ملک میں ترک شہریوں کے ان ووٹوں کو طیاروں اور ڈپلومیٹک کوریئیر کے ذریعے ترکی لایا جائے گا اور ترکی میں یکم نومبر کو ووٹ ڈالنے کا کام مکمل ہونے کے بعد دیگر ووٹوں کے ساتھ کھولا جائے گا اور گِنا جائے گا۔


***روزنامہ ینی شفق " منڈیوں میں تیزی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چین میں اقتصادیات میں مندی، FED میں شرح سود میں اضافے کی توقع ، دہشت گردی اور قریبی جغرافیہ میں درپیش جیو پولیٹک خطرات کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک منڈیوں پر منڈلاتے سیاہ بادل چھٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ ترکی کے ساتویں مواصلاتی سیٹلائٹ 4B کے چھوڑے جانے، 4.5 G ٹینڈر ، یورپی یونین کے ساتھ رکنیت کے مذاکرات کے 17 ویں باب کا کھلنا، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لئے میٹھے پانی کی فراہمی ، مقامی گاڑی کے ماڈل کی نمائش اور اس کے ساتھ ساتھ یورپی مرکزی بینک کی طرف سے زیادہ سے زیادہ کرنسی کے پیغام نے منڈیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔


***روزنامہ خبر ترک " 152 ممالک کو نوڈلز برآمد کر رہے ہیں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 1922 میں ازمیر میں ایک چھوٹی سے فیکٹری میں شروع ہونے والی نوڈلز کی پیداوار آج ترکی کی اہم ترین برآمدی مصنوعات میں سے ایک بن گئی ہے۔ ترکی اس وقت 152 ممالک کو سالانہ 7 لاکھ 35 ہزار ٹن نوڈلز برآمد کر رہا ہے۔ برآمدات کا 58 فیصد افریقی ممالک کو کیا جا رہا ہے۔ اٹلی 25 فیصد کے ساتھ نوڈلز کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے جبکہ ترکی 10 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


***روزنامہ اسٹار " ٹی آر ٹی کی اسکرین پر مشرقی دھنیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایشیاء پیسیفک ممالک براڈکاسٹ یونین ABU کی طرف سے منعقدہ ABU TV گیتوں کا مقابلہ ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کی میزبانی میں 28 اکتوبر کو استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس سال چوتھی دفعہ متوقع اس مقابلے میں 12 نشریاتی ادارے اور ان کی نمائندگی کرنے والے 12 معروف فنکار یا گروپ شرکت کریں گے۔ فیسٹیول میں ترکی کی نمائندگی مراد دال کلچ کریں گے اور فیسٹیول کی کمپئیرنگ اینگین ہیپی لیری اور ایجے وہاب اولو کریں گے۔ مقابلے کو ٹی آر ٹی میوزک سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں