ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.10.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.10.15

388410
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.10.15

***روزنامہ وطن " ہوا میں رشئین رولیٹ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روسی مِگ 29 طیاروں کی ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور دو ترک ایف۔16 پر چڑھائی نے عالمی بحران پیدا کر دیا ہے۔ نیٹو نے اپنے ہنگامی اجلاس میں روس کی مذمت کی ہے۔ جبکہ ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو اس کا ذمہ دار ماسکو ہو گا۔


***روزنامہ ینی شفق " غیر ملکی سرمایہ کاری میں 101 مہینوں کا ریکارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ جولائی میں ترکی میں 3.4 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری آئی ہے۔ اس اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ سطح پر جنوری 2007 سے لے کر اب تک بلند سطح پر رہا ہے۔ سال کے پہلے 7 ماہ میں آنے والی بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری کی مقدار 9 بلین 715 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار ترکی کی اقتصادیات پر بھروسے کا نتیجہ ہیں۔


***روزنامہ ملّیت " ائیر فرانس میں تخفیف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ائیر فرانس فضائی کمپنی نے 2 ہزار 900 ملازمین کو کام سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ملازمین نے پیرس میں چارلس ڈی گاولے ائیر پورٹ پر کمپنی کے مرکزی دفتر پر دھاوا بول دیا اور کمپنی کے نائب ایگزیکٹیو پئیر پلیسونر سے ہاتھا پائی کی۔ پلیسونر تاروں کے جال پر چڑھ کر اس جگہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔


***روزنامہ اسٹار "کوسیم کا پریمئیر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ٹیلی ویژن فیسٹیول میپکوم کی میزبانی اس سال ترکی کر رہا ہے فیسٹیول میں " شاندار سو سال کوسیم" نامی ڈرامہ سیریل بین الاقوامی ذوق کے لئے نمائش کیا جائے گا جبکہ ڈرامے کی پہلی نمائش کینز میں ہو گی۔


***روزنامہ حریت " بین الاقوامی ایمی ایوارڈزکے لئے امیدوار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "بلیک منی کا عشق" نامی ڈرامے کے ساتھ گذشتہ ماہ جنوبی کوریا میں منعقدہ سیول ڈرامہ ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اینگین آق یوریک نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ اینگین امریکہ سے باہر بھی نشر کئے جانے والے پروگراموں میں منتخب بہترین فنکاروں کے بین الاقوامی ایمی ایوارڈز کے لئے بھی اسی کردار پر بہترین اداکار کی کیٹیگری کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں