ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔08۔28

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔08۔28

370899
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔08۔28


روزنامہ سٹار نے " ناروے کی کمپنی کیطرف سے دوسرا پاور اسٹیشن تیار " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آدانا چاکیت ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن کے بعد ساڑھے تین سال سے زیر تعمیر 102 میگا واٹ پاور کے مالک کارگی کزل ارمک حیس کا توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز نے ناروے کی کمپنی سٹاٹ کرافٹ کی سی ای او کرسٹن رائنگ ٹونے سین نے افتتاح کیا ۔ 102 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے مالک کارگی کزل ارمک حیس 470 جی ڈبلیو ایچ کی پیداوار کے ساتھ ترکی کی مجموعی ہائیڈروالیکٹرک گنجائش کے ایک فیصد کا مالک ہے ۔
روزنامہ ملیت نے " ٹھیکہ داروں نے قرضے کے سود کو ختم کر دیا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی میں بینکوں کیطرف سے رہائشی مکانات کے قرضوں کے سود کو 1٫20 فیصد بڑھانے کے بعد قرض لیتے ہوئے مکان خریدے کے خواہشمند گاہکوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا لیکن غیر منقولہ فرموں نے سود کو ختم کرتے ہوئےمکانات کی فروخت کی مہمیں شروع کر دی ہیں جن میں گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ انقرہ میں ایران کے سفیر علی رضا بک دیلی نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی یوریشیا میں اتحادی قوت بن سکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں با اعتماد حصہ دار ہیں ۔
روزنامہ وطن نے " دوعوش ہولڈنگ نے استنبول پورٹ کے لیے ایشیا کے حصہ دار کو منتخب کیا " سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ دوعوش گروپ اور اس کی سالی پازار پورٹ اپریشنز اور سرمایہ کاری کمپنی اورایشیائی ہوٹلنگ کی مہاشیر پیننسولا استنبول ہولڈنگ نے ہوٹلنگ کے شعبے میں مل جل کر سرگرم عمل ہونے کے درخواست دی ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ 52 سال پہلے خریدے جانے والے کانسی کے دور کے تاریخی شہ پارے سانڈ کو کارگو کے ذریعے ویانا سے انطالیہ کے میوزیم کو بھیج دیا گیا ہے ۔وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلیک نے کہا ہے کہ ترکی سے خفیہ طور پر بیرونی ممالک بھیجے جانے والے تاریخی نوادرات کی واپسی کی مہم میں ہمیں کامیابی ہو رہی ہے ۔ 2013 میں 30 اور 2014 میں 86 تاریخی شہ پاروں کو واپس ترکی لایا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں