ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.08.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.08.15

369063
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.08.15

***روزنامہ ینی شفق "گھروں پر یلغار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مارکہ والے ہاوسنگ پروجیکٹس کے زیر اثر ماہِ جولائی میں 96 ہزار 589گھر فروخت ہوئے اور غیر ملکیوں کی طرف سے گھروں کی خرید میں بھی تیزی آئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک غیر ملکیوں کے خرید کردہ گھروں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید کے لئے سب سے زیادہ جس ضلعے کو ترجیح دی گئی وہ انطالیہ تھا۔ انطالیہ کے بعد ترتیب سے استنبول، یالووا اور آئیدن میں گھر خریدے گئے ہیں۔


***"روزنامہ وطن "سب سے زیادہ گندم پیدا کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ زرعی مصنوعات میں ترکی دنیا کے اہم ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور یہاں گذشتہ سال کی زرعی پیداوار میں اناج میں سب سے زیادہ گندم، تازہ سبزیوں میں ٹماٹر اور پھلوں میں انگور کی پیداوار دی گئی۔ وزارت خوراک، زراعت اور مویشی بانی کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال تقریباً 7.9 ملین ہیکٹر اراضی پر 19 ملین ٹن گندم پیدا کی گئی۔ سب سے زیادہ کاشت کی جانے والی فصلوں میں دوسرے نمبر پر چقندر ، تیسرے پر جَو ، چوتھے نمبر پر مکئی اور پانچویں نمبر پر آلو کی فصلیں رہیں۔


*** روزنامہ ملّیت "100 کلو میٹر کے لئے 1 لیرے کا ایندھن جلاتی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول ٹیکنیک یونیورسٹی 'ITU ' کے طالبعلموں پر مشتمل ITU سولر انرجی ٹیم نے ترکی کی پہلی چار افراد کی صلاحیت والی سولر انرجی گاڑی تیار کی ہے۔ گاڑی کا نام "Aruna" ہے جس کے معنی اس سرخی کے ہیں کہ جو طلوع آفتاب کی نامہ بر ہوتی ہے۔ یہ گاڑی کئی کلو میٹر کوصرف ایک لیرا مالیت کی انرجی کے ساتھ طے کرتی ہے اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رکھتی ہے۔ گھروں میں پانی گرم کرنے والے ہیٹر جتنی انرجی خرچ کرنے والی یہ گاڑی آرُونا آنے والے دنوں میں ترک کے راونڈ پر نکلے گی۔


***روزنامہ حریت"اطالوی نام کے ساتھ مارکہ تخلق کیا اور 40 ملین ڈالر کی انڈورسمنٹ تک رسائی حاصل کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی سنار مارکیٹ کے اہم ناموں میں سے مشہور حاجی مصطفی کامیر کے پوتوں میں سے مصطفی کامیر اور آئی تاچ کامیر نے اطالویوں کی طرح قابل اعتبار ہونے کے لئے 1998 میں 'رابرٹو براوو' مارکہ قائم کیا جس کا انڈورسمنٹ 40 ملین تک پہنچ چکا ہے اور اس انڈورسمنٹ کا ایک بڑا حصہ برآمدات پر مشتمل ہے۔ اس مارکہ کی ماسکو میں 10 مارکیٹیں موجود ہیں۔


*** " ترک سیل فوڈ گرُو کی طرف سے ترکی کا لذت میپ" کی سرخی کے ساتھ روزنامہ اسٹار لکھتا ہے کہ ترک سیل فوڈ گرُو نے اڑھائی ملین سے زائد صارفین کی فراہم کردہ معلومات سے اناطولیہ کے دستر خوان کی لذتوں اور رنگا رنگی پر مبنی ترکی لذت میپ کو متعارف کروایا ہے۔ اس نقشے میں ازمیر زیتون کے تیل کے کھانوں میں اور بیکری کی اشیاء میں برصا پہلے نمبر پر ہیں۔


***روزنامہ صباح "ترک لڑکی کے لئے بہترین دھن نواز کا ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی کے دارلحکومت برلن میں منعقدہ "ینگ یورو کلاسیک" میوزک فیسٹیول میں بہترین دھن نواز کا ایوارڈ 'حافریات' نامی دھن پر ترک موسیقار سینم آلتن کو دیا گیا ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "یشیل چام کی معروف فلموں کی لندن میں نمائش کی جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی میں مقیم ترک فلم ڈائریکٹر جیم کھایا کی 'ری میک، ری مکس، ری ڈِپ' نامی دستاویزی فلم برطانیہ میں نمائش کی جائے گی۔ یہ دستاویزی فلم ترک سینما یشیل چام کی 1970 سے 1980 کی دہائی میں بین الاقوامی سطح پر بہترین بزنس کرنے والی فلموں سے متعلق ہے۔ فلم 27 سے 31 اگست کو لندن ہارر فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں