ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.08.2015

ترک ذرائع ابلاغ

338248
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.08.2015

روزنامہ ینی شفق " ترکی میں سرمایہ کاری" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ترقی کی جانب گامزن مالی منڈیوں میں 13 ماہ میں 1٫17 ٹریلین ڈالر کے سرمائے کا لین دین ہوا ہے۔ ترکی میں بھی یہ عمل جاری رہا ہے۔ کراس بارڈر کیپیٹل کہ جس کا مرکزی دفتر لندن میں ہے کے ڈائریکٹر ہاول کا کہنا ہے کہ ترکی میں سرمایہ کاری کا مشاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تیرہ ماہ میں تقریباً 34 ارب ڈالر کی ترکی میں سرمایہ کاری سر انجام دی گئی ہے۔
روزنامہ خبر ترک " ترکی کی 43 تعمیرات فرموں کی آمدنی میں 43 فیصد کا اضافہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ انٹرنیشنل کنسٹرکشن سیکڑ کے جریدے انجنیئرنگ نیوز ریکارڈ کی ہر برس آشکار کردہ " دنیا کی بڑی ترین 250 کنسڑکشن فرمیں" نامی فہرست میں ترک فر میں ایک بار پھر دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔ اس فہرست میں 43 ترک فرموں نے جگہ پائی ہے۔
عراق اور لیبیا کی منڈی کے مسائل اور روس میں معاشی جمود کے باوجود ترک فرموں کی آمدنی 43فیصد کے اضافے کے ساتھ 29 ارب ڈالر تک رہی ہے۔
روزنامہ سٹار " ماسکو کی پر احتشام جامع مسجد" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ترک فرموں کی جانب سے ماسکو میں تعمیر کی جانے والی دس ہزار نمازیوں کی گنجائش کی حامل مرکز جامع مسجد کا افتتاح 23 ستمبر کو یعنی عیدا لضحی سے ایک دن قبل ہو گا۔ اس شاندار مسجد کی افتتاحی تقریب میں روسی صدر پوٹن اور صدر ترکی ایردوان بھی شریک ہوں گے۔
سن 1905 میں تعمیر کردہ مسجد کو گراتے ہوئے اس کی جگہ تعمیر کردہ اس مسجد کی تعمیر کاآغاز سن 2014 میں ترک فرم مون آرٹ نے کیا تھا۔
روزنامہ وطن نے " 7 ماہ میں 40 ہزار کمپنیوں کا قیام" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ امسال ماہ جولائی میں قائم کی جانے والی فرموں کی تعداد گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 8٫9 فیصد بڑھتے ہوئے 4 ہزار 705 تک رہی ہے تو بند ہونے والی فرموں کی تعداد 3٫5 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 873 ہے۔
ترکی ایوانِ ہائے بازارِ حصص کے اعداد و شمار کے مطابق قائم کردہ لمیٹیڈ اور کارپوریٹ فرموں کی تعداد رواں سال کے ماہ جنوری سے جولائی تک 40 ہزار 385 ریکارڈ کی گئی ہے۔
روزنامہ ملیت " لارڈ آف دی رنگز فروڈو کے نام سے انطالیہ میں درخت" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں باکس آفس کے ریکارڈ توڑنے والی " دی لارڈ آف دی رنگز" فلم کے فروڈو بیگنز کردار کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار ایلی جاہ ووڈ نے ایکسپو 2016 انطالیہ منعقد ہونے والی اراضی میں 15 ہزارواں درخت لگایا ہے۔ ووڈ کا کہنا تھا کہ میرا نام درج ہونے والے اس درخت کی موجودگی میرے لیے ایک انتہائی خصوصی چیز ہے۔"
روزنامہ سٹار " تین ہزار 600 قدموں کا حامل اسٹیج، چلتے رہو ختم ہی نہ ہو" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ نامور ماڈل تھولن شاہین چوتھے لالے لی فیشن شاپنگ فیسٹیول کے دائرہ کار میں تیار کیے جانے والے تین سو میٹر طویل اسٹیج پر کیٹ واک کریں گی۔
شاہین اس اسٹیج پر 3600 بار قدم اٹھائیں گی۔ اس شو کو غیر ملکی ٹی وی چینلز بھی دکھائیں گے۔
روزنامہ حریت " روما ٹیم کی سپانسر ترک ہوائی فرم" جلی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اس سے قبل بارسیلونا، مانچسٹر یونائٹیڈ اور بوریسیا ڈورٹمنڈ کی طرح کے عالمی ممتاز فٹ بال کلبوں کی سپانسر شپ کرنے والی ترک ہوائی فرم اب کی بار اطالوی ممتاز کلب روما کی سپانسرشپ کا بیٹرہ اٹھا رہی ہے۔ اطالوی پریس نے اطلاع دی ہے کہ ترک ہوائی فرم اور کلب کے درمیان 7 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں