ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں- 20.08.2015

ترک ذرائع ابلاغ

335628
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں- 20.08.2015

***روزنامہ ینی شفق نے " غیر ملکی بینکوں کی ترکی میں دلچسپی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے بینکوں کے چیک اینڈ بیلنس کرنے والے ادارے بی ڈی ڈی کے کے چئیر مین علی آقبین نے کہا ہے کہ غیر ملکی بینک ترک بینکوں میں بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور ترکی میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور ان بینکوں نے ابھی ہی سے ترکی کے مختلف بی بینکوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

***روزنامہ سٹار نے " فنانشل اداروں کی جانب سے 88٫6 بلین لیرا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فنانشل ادارے ایف کے بی کے چئیر مین ذکی اؤزگیر نے کہا ہے کہ ترکی میں مالی اداروں کو کرایے پر لینے کے ساتھ ساتھ فیکٹرنگ اور فنانسنگ کے شعبے میں 30 جون 2015ء سے اب تک 88٫615 بلین لیرا جمع کیا جاچکا ہے جو کہ سن 2014 کے مقابلے میں 26٫6 فیصد زائد ہے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " میٹرو مارکیٹ کو ایوارڈ" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ میٹرو مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں شامل کرتے ہوئے سٹیو ایورڈ سے نوازا گیا ہے۔ مارکیٹ کو چار مختلف کیٹگریرز میں ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ ان میں سے دو طلائی ایوارڈ ہیں تو تین کانسی کے ایوراڈ دیے گِے ہیں۔ ایوارڈ ملنے پر مار کیٹ کے ڈائریکٹر جنرل قبلائی اؤزیرکان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ان منصوبوں کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

***روزنامہ ینی شفق نے " سومون جو بابا کا عشقِ الہی کی جانب سفر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اس سے قبل " یونس ایمرے کا آوازِ عشق" اور مولانا رومی کا " مولانا رقصِ عشق" کی طرح کی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر کرشاد قزباز نے سلطنتِ عثمانیہ کے قیام کے دور کے صوفی اور عالم سومون جو بابا کی زندگی کی کہانی کو پردہ سمیں پر منتقل کیا جائے گا۔ اس فلم میں سومون جو بابا کی جوانی سے لے کر ان کی عشقِ الہی تک رسائی حاصل کرنے کی جستجو کو پیش کیا جائے گا۔

***روزنامہ صباح نے " ایزل کی ہوا امریکی ممالک میں بھی " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال 200 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے والے ڈراموں کے بعد اب لاطینی امریکہ میں ترک ڈراموں کو پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ ترکی کا تیار کردہ ڈرامہ سیریل ایزل کو 370 ملین افراد ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ ایزل ڈرامے کو اب بھارت میں بھی نئے سرے سے فلمائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

***روزنامہ وطن نے " جرمنی کا 2015 کا بہترین رائٹر ترک" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جرمنی میں ترک نژاد ترک رائٹر فریدون ظائم اولو کے جرمن زبان میں شائع کردہ ناول کو سن 2015 کا بہترین ناولوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹر فریدون کو جرمنی کے دیگر 20 بہترین ناول نگاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ فہرست جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزیر لینڈ سے شائع ہونے والے 167 ناولوں میں سے 20 ناولوں کو منتخب کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " 30 فرموں کی جانب سے فٹ بال فارم" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سپر لیگ کے پہلے ہفتے کے اختتام پر 30 ترک فرموں نے یونی فارم کے بارے میں اشتہارات دیتے ہوئے اپنی کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق اس وقت تک تینوں بڑے کلبوں نے مختلف فرموں کے ساتھ 23٫9 ملین ڈالر کا سمجھوتہ طے کرلیا ہے اور سب سے بہتر نتیجہ فینر باہچے کلب نے 11٫2 ملین ڈالر کی آمدنی سے حاصل کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں