ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.07.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.07.15

307992
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.07.15

***روزنامہ صباح " میگا پروجیکٹوں کے لئے کریزی تجویز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ چین کے دوران ترکی کے میگا پروجیکٹوں نے اپنی دھاک بٹھا دی۔ کنال استنبول سمیت کثیر تعداد میں پروجیکٹوں کے لئے چینی فرموں نے اپنے گلوبل رقیبوں کے مقابلے میں نصف قیمت کی تجویز پیش کی ہے۔


***روزنامہ شفق " تجارت کے لئے چین فری زون قائم کر لیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی اور چین کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے تین سالہ عملی پلان کاروائی کو شروع کر دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی نے ترکی میں ایک ایسے" چین فری زون" کے قیام کی تجویز پیش کی ہے کہ جہاں چینی کمپنیاں ہر طرح کی تجارت اور پیداوار کر سکیں گی۔ اس تجویز کے ساتھ وزیر اقتصادیات نے چینی سرمایہ کاروں کو توانائی اور پیداوار کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔


***روزنامہ اسٹار "بار رفائل لالے لی آ رہی ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ لالے لی ٹریڈر اینڈ بزنس مین سوسائٹی LASIAD کا قائم کردہ لالے لی فیشن فیسٹیول ایک روایتی شکل اختیار کر چکا ہے اور رواں سال چوتھی دفعہ منعقد ہو رہا ہے۔ فیسٹیول کا سرپرائز نام عالمی شہرت کی حامل پاپ ماڈل بار رفائل ہیں۔ فیسٹیول 24 سے 30 اگست کو منعقد ہو گا اور معروف ماڈل بار رفائل 25 اگست کو لالے لی میں متوقع فیشن شو میں پوڈئیم پر آئیں گی۔


***روزنامہ حریت "ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بودرم میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانیہ کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون ہیڈز میں سے یونان الاصل 58 سالہ ایلینا ایمبروسیاڈو کی دنیا کی طویل ترین بادبانی کشتی کے طور پر پہچانی جانے والی تین پولوں والی سُپر لگژری یاٹ "دی مالٹاز فالکن" 8 روز کے بعد دوبارہ بودرم پہنچ گئی ہے۔ ایمبروسیاڈو کی یاٹ " دی مالٹاز فالکن کو 2006 میں ترکی کے علاقے تُزلا کی شپ یارڈ میں 200 افراد کی ٹیم کی طرف سے 3 سال میں بنایا گیا تھا۔


***روزنامہ ملّیت "روسیوں کی آمد کمی اور جرمنوں کی آمد میں اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اقتصادی بحران سے بے حال ہونے کی وجہ سے رواں سال میں ہر چار روسیوں میں سے ایک سالانہ تعطیل کے لئے ترکی نہیں آیا اور رواں سال میں بیچز جرمنوں کے پاس رہیں، جرمن سیاحوں کی تعداد میں 11 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔ ایران سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 8 فیصد جبکہ چینی سیاحوں کی آمد میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔


***روزنامہ خبر ترک "لیویو میں کرسیوں کی طلب دو گنا " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چیمپئنز لیگ کے تیسرے ابتدائی کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے میچ میں یوکرائن کی ٹیم کے ساتھ میچ کے برابر رہنے پر ترکی کی ٹیم فینر باہچے کے حامی 5 اگست کے پلے آف میں ہجوم کریں گے لہذا لیویو اسٹیڈئیم میں تماشائیوں کے لئے مخصوص 1 ہزار 745 کرسیوں کے کوٹے کو بہت بڑھا دیا گیا ہے۔ میچ کے تماشائیوں میں 5 ہزار مقامی تماشائیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں