ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔06۔01

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔06۔01

300163
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔06۔01


روزنامہ صباح نے " 2015 میں برآمدات دو ارب ڈالر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت نے ترقی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ ترکی ٹین، طیارے، رائفلیں اور حملہ آور ہیلی کاپٹر کی نصف سے زائد ضروریات کو مقامی پیداوار سے پورا کر رہا ہے ۔ ترک فرمیں اندونیشیا ، ملائشیا اور مشرق وسطی کے ممالک کوٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہی ہیں ۔ ترک دفاعی صنعت پاکستان سے لیکر امریکہ تک کے ممالک کو دفاعی سازوسامان فروخت کر رہی ہے ۔یہ صنعت مستقبل میں ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں اور میزائل کے شعبے میں اپنا نام پیدا کرئے گی ۔
روزنامہ ینی شفق نے " کامیاب ترین 50 سی ای او" جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں عالمی دلچسپی کے حامل بزنس اور اقتصایات کے نئے جریدے" اہم اقتصادیات "کے پہلے صفحے پر اسلامی ممالک کے کامیاب ترین 50 سی ای او کے ناموں کو جگہ دی گئی ہے ۔ ان لسٹ میں ٹرکش ایر لائینز کے ڈائریکٹر جنرل تمیل کوٹل ،انکا کمپنی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مہمت سینان تارا ،کوچ ہولڈنگ کے سی ای او ترگائی دو راک ،بیم مارکیٹوں کی اجراء کمیٹی کے رکن غالب عائکاچ اور یلدز ہولڈنگ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ علکر موجود ہیں ۔ اس لسٹ میں سوکار کے سی ای او عبداللہ ییف پہلے نمبر پر ہیں ۔
روزنامہ سٹار نے صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مقامی گاڑیوں کی تیاری کے لیے جاری کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ۔ ترکی 2020 سے پہلی مقامی الیکٹرونک اٹوموبائیل تیار کر لے گا جس میں پوری دنیا گہری دلچسپی لے گی ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ ترکی کے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر عاتل کت اولو کے فیشن شو کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔انھوں نے ملبوسات کی تیاری میں برصا میں تیار کیے جانے والے کپڑے کو اس طریقے سے استعمال کیا ہے کہ انسان دیکھ کر اسےحیران رہ جاتے ہیں ۔ان کے شو کو پسند کرنے کے بعد انھیں دنیا کی متعدد نامور شخصیات سے آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔ان کے فیشن شو کو فرانسیسی گلوکار وکٹر لازلو، آسٹریا کی شاہی خواتین اور فارمولاون کے سربراہ ایکلیسٹون کی صاحبزادی تامارا نے بھی بے حد پسند کیا ہے ۔
روزنامہ وطن نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی ترک اولو عواسم روائتی ترک کھیلوں کافیسٹیویل قہرمان ماراش کی تحصیل ترک اولو میں شروع ہو گیا ہے ۔نیزہ بازی کے مقابلے میں 20 ممالک کے 450 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ اس مقابلے کا ہدف نوجوانوں میں روائتی کھیلوں کی دلچسپی کو بڑھانا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں