ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

286020
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک " کش اداسی ۔ دیدیم فری زون" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ اقتصادی امور کے وزیر نہات زیب کچی نے اعلان کیا ہے کہ کش اداسی اور دیدیم کا درمیانی علاقہ آزاد سیاحتی علاقہ قرار دے دیا جائیگا۔انہوں نے بتایا "یہاں پر سرمایہ کاروں کو کئی ایک امکانات فراہم کیے جائینگے۔"
روزنامہ ینی شفق نے " دفاعی صنعت کی 117 ملکوں کو برآمدات" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک دفاعی و ہوائی شعبے نے سال کے پہلے چار ماہ میں 117 ملکوں کو برآمدات سر انجام دی ہیں۔مذکورہ دورانیہ میں اس شعبے کی برآمدات گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کےمقابلے میں 1٫36 فیصد کے اضافے سے 461 ملین ڈالر تک رہی ہیں۔ اس ضمن میں سے سب سے زیادہ برآمدات امریکہ کو سر انجام دی گئی ہیں۔
روزنامہ سٹار " تین ماہ میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری " جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ وزارت اقتصادیات کے ماہ مارچ کے بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 3 ارب 456 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جبکہ دیگر طریقوں سے سرمایہ کاری کی سطح 2٫8 ارب ڈالر رہی ہے۔
روزنامہ ینی شفق "استنبول سرمایہ کاری سربراہی اجلاس " عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ استنبول بین الاقوامی تعاون و سرمایہ کاری سربراہی اجلاس 30 مئی کو استنبول میں منعقد ہو گا۔ بین الاقوامی سفارتکار یونین اور یورپی کاروباری شخصیات کلب کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں وزارت عظمی کا ترکی سرمایہ کاری ڈیسک و تعارفی ایجنسی بھی تعاون کر رہی ہے۔
روزنامہ صباح " ترکی نے سرمایہ کاری کے دروازے کھولے ہیں" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اطالوی انرجی فرم تیچنت ترکی میں سرمایہ کاری کرے گی۔ ریجنل جنرل منیجر پابلو ویدیلا کا کہنا ہے کہ " ترکی ہمارے لیے نت نئے امکانات فراہم کر رہا ہے، یہ دس سالہ حکمت عملی پیش کر رہا ہے۔ ہم کئی ایک شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔"
ترک فرموں کے مؤثر طریقے سے کام کرنے کی جانب اشارہ کرنے والے ودیلا نے بتایا کہ قدرتی گیس کے موضوع پر ترکی میں اہم سطح کے مواقع موجود ہیں۔
روزنامہ حریت " حصص کی منتقلی کی تکمیل کرنے والے ٹیکسٹائل بینک کا نام ICBC ہو گا" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ٹیکسٹائل بینک کی دنیا کے بڑے ترین بینکوں میں شامل انڈسڑیل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ کو حوالگی کل منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے ساتھ سر انجام پائی ہے۔ نئی انتظامیہ نے کل سے اپنے امور کو سرکاری طور پر سنبھال لیا ہے تو ٹیکسٹائل بینک کا نیا نام ICBC رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں