ترکی کےا خبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

233697
ترکی کےا خبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق " سرمایہ کاری اولیت کا حامل اہم معاملہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اینجل گوریا نے عالمی ترقی کے انجن کے ایک لازمی جز ہونے والے سرمایہ کاری کے عمل کے آدھی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ " اس بنا پر سرمایہ کاری در حقیقت ایک اہم اولیت کے معاملے کی حیثیت سے جی ۔20 ترکی عبوری صدارت کے دور میں نمایاں ترین معاملہ ہو گا۔"
استنبول میں منعقدہ جی۔20 ۔ اوا ی سی ڈی عالمی تعاون انتظامی فورم سے خطاب کرنے والے گوریا کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر تعمیری اصلاحات کی ضرورت در پیش ہے خاصکر ترکی کی جی۔20 کی صدارت کے دوران سرمایہ کاری کی شرح میں دو فیصد کے اضافے پر مبنی اہداف پر غور و خوض کیا جائیگا۔
روزنامہ سٹار "آک کویو میں پہلا سنگ ِ بنیاد 14 اپریل کو" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ مرسن کی تحصیل گل نار میں تعمیر کیے جانے والے ترکی کے پہلے نکلیئر پاور اسٹیشن کا سنگِ بنیاد 14 اپریل کے روز رکھا جائیگا۔
بیس ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے حامل اس پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ کو سن 2020 میں جبکہ تیسرے اور چوتھے یونٹ کو سن 2022 میں قابل استعمال بنائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
روزنامہ خبر ترک " 4 جی ٹینڈر کا اہتمام 26 مئی کو" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کیمیونیکیشن ادارے نے 4 ۔ جی ٹینڈر کے حوالے سے اپنے شیڈول کا تعین کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ٹینڈر کا اعلان 26 مئی صبح ساڑھے دس بج کیا جائیگا۔
روزنامہ ینی شفق نے آگے چلتے ہوئے اپنی ایک دوسری خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے" دنیا کی پہلی مالگزاری کانفرس کا انعقاد استنبول میں"۔
اخبار کے مطابق ماحولیات و شہری آبادی کاری امور کے وزیر ادریس گل لو جے کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں پہلی بار ترکی کی میزبانی میں " عالمی مالگزاری سربراہی اجلاس" کا اہتمام کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 80 ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے اور اس دوران 150 سائنسی معلومات کو پیش کیا جائیگا۔ جس کی وساطت سے ملکوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔
روزنامہ صباح " دیے سول کی جانب سے مرسن میں شمسی توانائی کی تنصیب کا قیام" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ سعودی تاسنی کی مرکزی شراکت دار آسڑیلوی انرجی فرم دیے سول ترکی میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی۔ مرسن میں قائم کیے جانے والے کارخانے میں اڑھائی ہزار افراد کو روز گار فراہم کیا جائیگا۔
روزنامہ وطن " ہمسایہ ملک ترکی کے لیے ویزے کی بندش کو ختم کر دیا جائے" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ یونان میں حکومت کی بڑی شراکت دار ریڈیکل لیفٹ پارٹی کے 18 ممبرانِ اسمبلی نے ترک شہریوں کو 72 گھنٹوں کے لیے سرحدی چوکیوں پر ویزے کےاجرا کی تجویز پیش کی ہے۔
"ترک آئین شٹائن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک آئن شٹائن کے نام سے یاد کیے جانے والے تھیوریٹیکل کیمسٹ اینڈ مولیکیولر بائیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اوکتائے سنان اولو اس وقت اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر ِ علاج ہیں۔
مولیکیولر بائیولوجی کے شعبے کے اولین پروفیسر حضرات کی صف میں شامل سنان اولو اس وقت کومے میں ہیں اور انہیں نظام تنفس کے آلات کی مدد سے زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
روزنامہ سٹار نے "خلا میں زندگی کے پہلے آثار" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ ناسا کی طرف سے 15 برس کے اندر خلا میں زندگی کے آثارات کی تلاش کی امید کے حوالے سے پہلی خبر کل دی ہے۔ ماہرین ِ فلکیات نے کرہ ارض سے 450 شمسی سال کی دُوری پر زندگی کے بنیادی عناصر کی حیثیت رکھنے والے آر این اے اور ڈی این اے کی طرح اپنے آپ کی افزائش کرنے والے نامیاتی خلیوں کو دریافت کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں