ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.03.2015

ترک ذرائع ابلاغ

283899
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.03.2015

روزنامہ ینی شفق نے "قصرِہ چانکایہ میں پہلا مہمان فدان" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیراعظم داؤد اولو کے نئے وزارتِ اعظمیٰ میں منتقل ہونے کے بعد پہلے سرکاری مہمان کی حیثیت سے ترکی کی قومی خفیہ سروس کے سربراہ حقان فدان کو مد عو کیا اور شرفِ ملاقات بخشا ۔ ہونے والی ملاقات میں جنوب مشرقی اناطولیہ کے مسئلےکے حل کے علاوہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے خلاف شروع کردہ فوجی کاروائی پر غور کیا گیا۔

***روزنامہ سٹار نے " ترکی ایشین انوسٹمنٹ بینک کا پارٹنر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چین کی کوششوں سے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے والے ایشین انوسٹمنٹ بینک نے ترکی کو بھی اس بین کی بنیادی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح ترکی عالمی بینک اور آئی ایم کی رکینیت کے بعد دنیا کے تیسرے بڑے بینک کی بھی رکنیت حاصل کرلے گا۔

***روزنامہ وطن نے جرمنی میں ترک رکن پارلیمنٹ کو دہمکی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جرمنی میں گرین پارٹی کی ہمبرگ سے رکن پارلیمنٹ نباہت گچلو کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مار ڈالنے کی دہمکی دی گئی ہے۔ تحریری دہمکی میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگایا ہے کہ تمہارے سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

***روزنامہ صباح نے " ترکی نے اعضاء کی تجارت کے خلاف عالمی سمجھوتے پر دستخط کردیے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے انسانی اعضاء کی تجارت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سمجھوتے پر دستخط کردیے ہیں اور اس طرح اس سجھوتے پر دستخط کرنے والا ترکی 14 واں ملک ہے۔ اخبار کے مطابق رضا کارانہ طور پر اعضا ء دینے والے افراد کی حوصلہ افرزائی کی جائے گی لیکن اس غیر انسانی تجارت کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " کریون امن کے لیے آرہا ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں فالورز رکھنے والے لی کارول کیریون گیارہ سے بارہ اپریل ترکی تشریف لا رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق کیریون جن کی16 کتابوں کو ترکی زبان میں بھی ترجمہ کرکے پیش کیا جاچکا ہے۔ اخبار کے مطابق کیریون ترکی مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے نئی امیدوں کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں جس سے ترک باشندوں کو نئی توانائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں