ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.03.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.03.15

282900
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.03.15

*** روزنامہ اسٹار "صدارتی نظام سے کثیر حاکمیت کا خاتمہ ہو جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے مارکیٹ سیلروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ صدارتی نظام کے نفاذ سے وہ سب نہیں ہو گا کہ جو اس وقت پارلیمنٹ میں ہو رہا ہے۔ صدارتی نظام سے کثیر حاکمیت اور دیگر تمام رکاوٹوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرتے پڑتے کسی نہ کسی طرح یہاں تک پہنچ گئے ہیں لیکن موجودہ نظام کے ساتھ اب ہم اپنا سفر مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔ ہم صدارتی نظام کے ساتھ تیزی سے بھاگنے والا اور موئثر تہذیبوں کے معیار سے بھی اوپر پہنچنے والا ترکی بنیں گے۔


***روزنامہ ملیت "آٹو موٹیو میں دو سرمایہ کاریاں بیک وقت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ MAN گروپ نے لگژری نیوپلان مارکہ کی بسوں کی پیداوار کو جرمنی میں بند کر کے انقرہ کی MAN ترکی تنصیب میں منتقل کر دیا ہے۔ انقرہ کی تنصیب ، سالانہ 2 ہزار کے قریب بسوں کے ساتھ ساتھ MAN فیکٹریوں کے لئے الیکٹرانک سپیئر پارٹس بھی تیار کرتی ہے اور اب یہاں نیوپلان کے ساتھ مل کر موجودہ پیداوار میں 40 فیصد اضافے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیوٹا ترکی میں ادا پازار کی فیکٹری میں تیار کی جائے گی اور اس کے نئے ماڈل کی پیداوار کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیکٹری اس کام کے لئے ایک ہزار 500 ملازمین بھرتی کرے گی۔


*** روزنامہ ینی شفق "ترکواز پانی میں اتر رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کا پہلا سو فیصد مقامی امکانات سے تیار کردہ سسمک بحری جہاز MTA معدنی تحقیق و تلاش کے ترکواز بحری جہاز کو ہفتے کے روز سمندر میں اتارا جائے گا۔ یہ جہاز قدرتی گیس کی تلاش کرے گا اور فالٹ لائن کے جائزے پیش کرے گا۔ اس جہاز کی مدد سے سمندر کی تہہ کے چپے چپے کی تحقیق کی جائے گی۔ ترکواز سمندر کی سطح پر 8 کلو میٹر ڈیٹا کیبل بچھائے گا اور کیبل کی بھیجے گئے ساونڈ سگنلز کی مدد سے سمندر کی تہہ کی تصاویر اتارے گا۔ جہاز کا حاصل کردہ ڈیٹا آن لائن شکل میں انقرہ MAT معدنی تحقیق و تلاش کی ڈائریکٹریٹ کے مرکز میں ہو گا۔


***روزنامہ وطن "ملازمت کرنے والی ماوں کے لئے سہولت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سوشل سکیورٹی کی وزارت SGK یورپی یونین کے تعاون سے 0-24 ماہ کے بچوں کی ماوں کو 36 ماہ تک ماہانی 300 یورو کی مالی مدد فراہم کی جائے گی اور "گھر میں بچے کی دیکھ بھال کے پروجیکٹ" کا آغاز سب سے پہلے انطالیہ، ازمیر اور برصا میں کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے مطابق ماں اور آیا کی رہائش ایک ہی ضلع میں ہو گی اور دونوں ترک شہری ہوں گی۔اس مدد کے لئے ضروری ہے کہ ماں کی تنخواہ 2 ہزار 500 لیرا سے زیادہ نہ ہو۔ پروجیکٹ میں 3 اضلاع میں ماں اور بچے کی آیا سمیت 10 ہزار عورتوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔


***روزنامہ خبر ترک " کم ہو یا زیادہ عمر کو گھٹاتی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کم نیند کی طرح زیادہ نیند بھی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ برطانیہ کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے سے کم اور 8 گھنٹوں سے زیادہ سونے والوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ زیادہ بلند ہوتا ہے۔ایک ملین سے زائد افراد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق 6 گھنٹے سے کم سونے والوں میں موت کا خطرہ 12 فیصد اور 8 گھنٹے سے زیادہ سونے والوں میں یہ شرح 30 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں