ترکی کے اخبارات سے جھٖلکیاں - 20.03.2015

ترک ذرئع ابلاغ

273769
ترکی کے اخبارات سے جھٖلکیاں - 20.03.2015

***روزنامہ سٹار نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی جنگ کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی جنگ عظیم پٹرول کی تقسیم کی جنگ تھی جو اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطنتِ عثمانیہ کے دور میں سلطنتِ عثمانیہ کے دروازے سب کے لیے کھلے تھے اور عثمانی سلاطین سب کے ساتھ اپنے ذخائر تقسیم کرلیا کرتے تھے جبکہ اب دنیا میں اجارہ داری کی جانب توجہ دی جا رہی ہے اور پہلی جنگ عظیم کے بعد طے پانے والے سمجھوتے سے صرف ظلم و آنسو ہی ملے تھے اور ابھی یہ ظلم و ستم پر مبنی یہ نظام جاری ہے۔

***روزنامہ صباح نے " داعش کے لیے استنبول ناقابلِ عبور" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شام اور عراق میں جنگ کرنے والے اور داعش کی صفوں میں شامل ہونے کے خواہاں افراد جو یورپ سے آکر ترکی کے راستے شام اور عراق جانا چاہتے ہیں کو ترک پولیس نے ان کے خلاف کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ یورپ کے ممالک سے بڑی آسانی سے اور سیکورٹی کی تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ترکی پہنچنے والے ان جنگجوؤں کو صرف ترک پولیس ہی روکنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ اخبار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے اور صبیحہ گیوکچن ہوائی اڈے سے 32 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ترکی کے راستے عراق اور شام جانے کے خواہاں تھے۔ اخبار کے مطابق ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ تمام بسوں کے اڈوں اور ریلوئے اسٹیشنوں پر بھی پولیس نے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

***روزنامہ ینی شفق نے گیزی پارک کی رپورٹ کرنے والا میڈیا خاموش ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول کے تقسیم کے علاقے میں گیزی پارک میں ہونے والے واقعات کی مسلسل رپورٹنگ کرنے والا میڈیا یورپی مرکز بینک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پونے والے مظاہروں کے دوران جرمن پولیس کی جانب سے کیے جانے والے تشدد پر کیوں خاموش ہے ۔ آکبار کے مطابق یہی میڈیا ترکی میں طاقت کے بے جا استعمال کے بارے میں واویلا مچا رہا تھا لیکن اب یہ میڈیا جرمنی میں بے طاقت کے استعمال پر کیوں خاموش ہے؟

***روزنامہ ملیت نے " چناق قلعے پل سے متعلق ٹینڈر تیار ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مواصلات، بحری اور خبر رسانی کے امور کے وزیر فریدون بلگین نے کہا ہے کہ دنیا کے طویل ترین معلق پل چناق قلعے پل کے لیے ٹینڈر تیار ہے جسے اس سال کے وسط میں کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس پل کی لمبائی 3 ہزار 623 میٹر ہوگی جس میں 2 ہزار میٹر حصہ معلق ہوگا اور اس طرح اسے دنیا کے طویل ترین معلق پل کی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پر پر ریلوئے لائین بھی بچھائی جائے گی۔

***روزنامہ حریت نے " عربوں کے پسندید فنکار شکرو اؤز یلدیز کو پیشکش" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے مشہور فنکار شکرو اؤز یلدیز جن کی شہرت عرب ممالک تک بھی پھیلی ہوئی ہے کو عرب ممالک ہی سے فلموں کی بھی پیش کش ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ٹی وی چینل MBC4 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عرب ممالک میں ملنے والی شہرت پر بڑی خو شی ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں