ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.01.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.01.15

168422
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.01.15

***روزنامہ ملّت" سڈنی میں خوشی جکارتہ میں غم" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں نئے سال کی خوشی کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ محسوس کیا گیا۔ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی نئے سال کا سب سے پہلے کریباتی اور سمووا کے جزائر کے باسیوں نے استقبال کیا۔ لیکن انڈونیشیا میں ائیر ایشیاء طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی وجہ سے نئے سال کے آغاز پر جکارتہ غم میں ڈوبا ہوا تھا اور نئے سال کی تقریبات نہایت خاموشی سے ادا کی گئیں۔


***روزنامہ ینی شفق "امریکہ اور آسٹریلیا کی طرف سے منفی ووٹ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اسرائیل کے مقبوضہ فطینی علاقے سے انخلاء اور مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت والی آزاد فلسطینی حکومت کے قیام پر مبنی فلسطینی مسودہ قرارداد امریکہ کے ویٹو کرنے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رد ہو گیا ہے۔اخبار کے مطابق منسوخ ہونے والا بل مشرق وسطی کے مسئلے کے 12 ماہ کے دوران حل کئے جانے اور سال 2017 تک اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سےانخلاء جیسی شقوں پر مبنی ہے۔


***روزنامہ وطن " کابل ائیر پورٹ ہمارے سپرد" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک مسلح افواج نے فرانس سے، افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی کمانڈ وصول کر لی ہے۔اخبار کے مطابق ائیر پورٹ کے نئے کمانڈر مہمت جاہت باکر نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی فراہمی کے لئے ترکی پیشہ وارانہ شکل میں نیٹو کے تمام مشنز میں شامل ہے۔


***روزنامہ ینی شفق " سال 2015 میں قومی آمدنی 11 ہزار ڈالر تک پہنچ جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق سال 2015 میں ترکی کی قومی آمدنی میں 11 ہزار ڈالر اضافہ ہو گا اور اس آمدنی کے ساتھ ترکی، یورو زون میں، آمدنی کو سب سے زیادہ تیزی سے بڑھانے والا ملک ہو گا۔


***روزنامہ اسٹار لکھتا ہے کہ یکم دسمبر 2014 کو وصول کی جانے والی جی 20 کی ٹرم چئیر مین شپ ترکی کی اقتصادی انتظامیہ کے سال 2015 کے ایجنڈے کا موضوع ہو گی۔اخبار لکھتا ہے کہ ترکی سال بھر میں اس ایک سالہ ٹرم چئیرمین شپ کے دوران کی جانے والی کاروائیوں اور سرمایہ کاریوں کے بنیادی اہداف پر کام کرے گا۔اس ایک سالہ فریضے سے گلوبل سطح پر ترکی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک پر مشتمل جی 20 سربراہی اجلاس کے ذیل میں گلوبل مسائل پر پورا سال کئے جانے والے مباحث ترکی میں کئے جائیں گے اور ان کا حل ترکی میں تلاش کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں