ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔12۔26

161025
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔12۔26

روزنامہ صباح نے " عراقی پٹرول کی ترکی کے راستے ترسیل" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی ۔عراق اعلی سطحی سٹریٹیجک کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی تشریف لانے والے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے قومی اسمبلی کے سپیکر جمیل چیچک اور وزیر اعظم داؤد اولو کیساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انھوں نے داعش کیخلاف جدوجہد میں ترکی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم عراقی پٹرول کو ترکی کے راستے عالمی منڈیوں تک پہنچانے کےخواہشمند ہیں ۔ ترکی اور عراق باہمی تعلقات کو اقتصادی ،سیاسی ،تجارتی، سلامتی اور فوجی شعبوں میں فروغ دینے کے تہہ دل سے متمنی ہیں ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ مغربی ممالک کی افریقہ میں آراضی کی خرید کی دوڑ جاری ہے۔ اب ترکی بھی اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے ۔وہ سوڈان اور جبوٹی میں آراضی خریدنے میں پہل کرنے کا خواہشمند ہے ۔ماضی میں سلطنت عثمانیہ کی سرزمین میں شامل سوڈان میں ترکی کا محکمہ زراعت آراضی کرائے پر لیتے ہوئے وہاں نجی سیکٹر کیساتھ زرعی فارم تیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ترکی سوڈان کیطرح اب جبوٹی میں بھی آراضی کرائے پر لینے کے لیے حرکت میں آ گیا ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " اسرائیل کیطرف سے مسمار مساجد کو ترکی تعمیر کروائے گا" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ماہ جولائی میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے دوران مسمار ہونے والی نو مساجد کو ترکی کا محکمہ مذہبی امور تعمیر کروائے گا ۔اس دائرہ کار میں محکمہ مذہبی امورکے حکام نے غزہ میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں ۔
روزنامہ خبر ترک نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ 2014 میں ترکی کے سینما ہالز میں 341 نئی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جن میں سے 103 مقامی فلمیں تھیں ۔ اس طرح ترکی نے فلموں کی نمائش کے لحاظ سے 2014 میں ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ترک فلموں کو دیکھنے کی شرح انسٹھ فیصد رہی ہے جبکہ غیر ملکی فلموں کو دیکھنے والے افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پہلے نمبر پر آنے والی دس فلموں کا تعلق ترک فلموں سے ہے ۔
روزنامہ صباح نے " بحران نے روسی سیاحت کو متاثر کیا " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ روس میں اقتصادی بحران اور ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں گراوٹ سے روس کی بیرونی سیاحت پر ضرب لگی ہے ۔ اس بحران سے روسی سیاحوں کا پسندیدہ ملک ترکی متاثر ہو گا ۔ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں واضح کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔روسی ٹورز اپریٹرز یونین کی ڈائریکٹر مایا لومڈز نے کہا ہے کہ امسال بیرونی ممالک میں جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 2013 کے مقابلے میں 40۔50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔2014 میں روسی سیاحوں کے پسندیدہ ممالک میں ترکی اور مصر سر فہرست تھے۔ ماہرین نے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ روسی بحران سے ترکی کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو نگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں