ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 14۔12۔8

ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 14۔12۔8

140939
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 14۔12۔8


روزنامہ سٹار نے "گیس پروم کا ترکی کے بارے میں اہم اعلان " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روس اپنی گیس کو یورپی ممالک تک براہ راست نہیں بھیجے گا بلکہ اس نے ترکی اور یونان کی سرحد سےیورپی گاہکوں تک جانے والی گیس کا وال ترکی کے حولے کر دیا ہے ۔گیس پروم کے سربراہ الیکسے میلر نے کہا ہے کہ ترکی کے راستے یورپ پہنچائی جانے والی قدرتی گیس کو ترکی یورپی یونین کیساتھ مذاکرات کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے ۔ہم گیس کے شعبے میں ترکی جیسے نئے سٹریٹیجک حصہ دار ملنے کیوجہ سے خوش ہیں۔
روزنامہ ینی شفق نے " ترکی انسانی امداد کے میدان میں دنیا میں سر فہرست " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی نے 2013 میں دنیا بھر میں سرکاری اور سول سوسائیٹیز کی وساطت سے چار ارب 347 میلین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی ہے جو مجموعی قومی پیداوارکی شکل میں
بین الا قوامی سطح پر ریکارڈ امداد ہے ۔ترکی نے 2013 میں افغانستان، یمن ، حائٹی اور فلپائن سمیت 120 ممالک کی طرف امداد کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ترکی نے سب سے زیادہ امداد شام ،مصر اور کرغزستان کو فراہم کی ہے ۔
روزنامہ اکشام نے ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جبتک اسرائیل فلسطین پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کرتا اسوقت تک اس کیساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے جائیں گے ۔وزارت خارجہ کے ایک اعلی افسر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے مابین بلیو مرمرا بحری جہاز پر حملے کیوجہ سے منقطع ہو جانے والے مذاکرات کو اسرائیل کیطرف سے معذرت کرنے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا لیکن جبتک اسرائیل فلسطین پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کرتااسوقت تک ترکی اپنے سفیر کو اسرائیل تعینات نہیں کرئے گا اور سفارتی تعلقات کو بحال نہیں کرئے گا ۔
روزنامہ وطن نے شعبہ تعلیم سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ترقی پذیر ممالک کی2015 کی بہترین یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار، تحقیقات ،معلومات کےمبادلہ اور انٹرنیشنل ریٹنگ جیسی پندرہ کسوٹیوں کی نمبرنگ کی ہے ۔ پہلی دس یونیورسٹیوں میں تین ترک یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں ان میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی تیسرے ،باسفورس یونیورسٹی ساتویں اور استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی آٹھویں نمبر ہے جبکہ پہلی 51 یونیورسٹیوں میں سات ترک یونیورسٹیاں موجود ہیں ۔
روزنامہ صباح نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ ترکی اور دنیا کے فٹبال کی مشہور کھلاڑی امسال تیرھویں بار منعقد ہونے والی تقسیم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی غرض سے 15 دسمبر کو استنبول میں جمع ہو رہے ہیں ۔ اس تقریب میں غیر ملکی کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ ترک کھلاڑیوں کو بھی ایوراڈز دئیے جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں