ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.11.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.11.14

199819
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.11.14

***روزنامہ صباح "عراق میں والو کھُل رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے کہا ہے کہ عراق کی مرکزی حکومت نے ماہِ مارچ سے لے کر اب تک پیٹرول کی ترسیل بند کر رکھی تھی جو ان دنوں میں جاری کر دی جائے گی۔یلدز نے کہا کہ اس وقت ہم جس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ فروخت کیا جانے والا پیٹرول ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ملکی حالات کو معمول پر لانے میں کردار ہے۔ یقیناً اس سسٹم کے قیام اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ یلدز نے کہا کہ اس سلسلے میں ترکی نے اپنی زمہ داری کو پورا کر دیاہے اور اس کے بعد عراقی حکومت کو یومیہ 1 لاکھ 50 ہزار بیرل پیترول فراخت کرتا ہوا دیکھیں گے۔


*** روزنامہ اسٹار وزیر ایلوان نے کہا ہے کہ ہم سویڈن کے جہازوں کو بنانا چاہتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے وزیر رسل رسائل ،نیوی گیشن و مواصلات لطفی ایلوان نےوزارتی دفتر میں سویڈن کے شہری تجدید و اسکان کے وزیر محمت کاپلان کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس موقع پر لطفی ایلوان نے کہا ہے کہ ترکی کی شپ یارڈ صنعت سویڈن کی طرف سے بحری جہازوں کی تعمیر و مرمت اور اسکریپ میں تبدیل کرنے سے متعلق موصول ہونے والی ہر طرح کی طلب کو پورا کرنے اور موضوع پر تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "ترک بینکوں کی تحسین" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اسٹینڈرڈ اینڈ پوؤرز نے اپنی ترقی پذیر بینکوں کی منڈی نامی رپورٹ شائع کر دی ہے۔رپورٹ میں کمپنی نے کہا ہے کہ برازیل، جنوبی افریقہ اور ترکی کے بینک سست شکل میں توازن قائم کر لیں گے۔


***روزنامہ ریڈیکل اپنی انٹر نیٹ سائٹ پر " سامسون میں فروخت اچھی جا رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آٹو موٹیو ڈسٹری بیوٹرزسوسائٹی ODD اور سامسون آٹو موٹیو رجسٹرڈ ڈیلر ز سوسائٹی کے تعاون سے 18 سے 23 نومبر کی تاریخوں میں TUYAP سامسون فیسٹیول اور کنوینشن سینٹر میں متوقع فیسٹیول میں 1 لاکھ سے زائد زائرین کی توقع کی جا رہی ہے۔یہ فیسٹیول بحر اسود کے علاقے کی تجارت میں اہم کردار ادا کرے گا سامسون آٹو شو فیسٹیول کے پہلے روز 150 گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں۔

 

***روزنامہ آقشام" جرمنی، ترک اسپور پر فخر کرتا ہے " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ جرمنی میں ترک اسپور ٹیم نے مقابل ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کے بیمار پڑنے پر میچ کھیلے بغیر صفر کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی کے اصول کو رد کر کے میچ کو ملتوی کرنا قبول کر لیا۔ ملتوی کرنے کے میچ کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے ہار کر چیمپئن شپ سے خارج ہونے پر ترک اسپور نے اپنے روّیے کی بدولت جرمن فئیر پلے ایوارڈ حاصل کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں