ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.10.2014

ترک ذرائع ابلاغ

162834
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.10.2014

***روزنامہ ریڈیکل نے " ترکی کی حدود کے اندر بفر زون" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نائب وزیراعظم نعمان کرتولمش نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کی حدود کے اندر ایک بفر زون قائم کر سکتے ہیں اور اس بارے میں کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ترکی کے سرحدی علاقے کو زیادہ محفوظ بنانے کا موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بفر زون کی وجہ سے پناہ گزینوں کے اعداد و شمار اور ان کی حرکات و سکنات پر بھی نظر رکھی جا سکے گی۔

***روزنامہ سٹار نے " یورپی کمیشن نے ترکی کے لیے آسٹریا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی کمیشن نے ترکی کے باشندوں پر ویزے کی پابندی کی وجہ سے حکومتِ آسٹریا کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ کمیشن نے حکومتِ آسٹریا سے اس سلسلے میں اپنے قوانین میں ترمیم کرنے سے آگاہ کیا تھا لیکن حکومتِ آسٹریا نے اس سلسلے میں ابھی تک اپنے قوانین میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے۔

***روزنامہ اقشام نے" درویش ایر اولو کا بانکی مون کے نام خط" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ایر اولو نے اپنے خط میں قبرصی یونانی انتظامیہ سے مسئلہ قبرص کے پر امن حل کے لیے بلا شرط مذاکرات کی میز پر آنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قبرصی ترک ہونے کے ناطے قبرص کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کو یک طرفہ طور پر استعمال کرنے سے متعلق اپنے خدشات سے آگا کرنے والے ایر اولو نے کہا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی اپنے ان اعتراضات کو پیش کرچکے ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کی قبرص کے ذخائر دونوں اقوام کے لیے ہی ہیں۔

***روزنامہ ینی شفق نے " شامی باشندوں کی تنظیم کی جانب سے امداد کی اپیل" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شامی باشندوں کی ترکی میں موجود تنطیم نے شامی پنا گزینوں کی امداد کے لیے دنیا بھر سے امداد کی اپیل کی ہے اور موسم سرما کے آغاز سے قبل ان کو آباد کرنے کی جانب بھی دنیا بھر کی توجہ مبذول کروائی ہے۔

***روزنامہ صباح نے " باسفورس اور فاتح مہمت پل کو پنک کلر دے دیا گیا: کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بریسٹ کینسرکی جانب توجہ مبذول کروانے کے لیے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی تنظیم نے استنبول کو یورپ اور ایشیا سے ملا نے والے پلوں باسفورس اور فاتح مہمت پلوں کو پینک کلر دے دیا ہے تاکہ لوگوں کی توجہ اس موذی مرض کی جانب مبذول کروائی جاسکے اور اس کی جلد تشخیص سے لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں