ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں 15.10.2014

ترک ذرائع ابلاغ

158179
ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں 15.10.2014

روزنامہ آکشام " کیا ترکی فوجی آپریشن میں حصہ لے گا؟" صدر امریکہ باراک اوباما، ترکی اور سعودی عرب کے بھی شامل ہونے والے تقریباً 20 ملکوں کے اعلی سطحی فوجی حکام کے ساتھ داعش کے خلاف جنگ کی حکمتِ عملی پر غور و خوض کر رہے ہیں۔امریکی مسلح افواج کے سربراہ مارٹن ڈیمپسی کی زیر ِصدارت منعقدہ اجلاس کی کل کی نشست میں صدر اوباما نے بھی شرکت کی۔
اوباما نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ملکوں کے فوجی سربراہان نے داعش کے خلاف جنگ کے محض عسکری سطح کی حامل ایک کاروائی نہ ہونے پر اتفاقِ رائے قائم کیا ہے۔ کیونکہ ہمارا مقابلہ جنگی میدان میں شکست سے دو چار کی جاسکنے والی اور اس طرح مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے والی ایک روایتی فوج سے نہیں ۔ ہماری جنگ و جہدوجہد کا ایک دوسرا عنصر خطے کے کئی علاقوں میں اپنے بیج بونے والی انتہا پسند ی کے نظریے پر مبنی ہے۔
روزنامہ خبر ترک "شامی اور عراقی مہاجرین کے لیے چار نئے رابطہ مراکز" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ازمیر میں ترکی میں پناہ لینے والے شامی اور عراقی شہریوں کے باقاعدہ ریکارڈز تیار کرنے کے زیر مقصد چار نئے رابطہ دفاتر کھولے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شام اور عراق سے آنے والے پناہ گزینوں کو طبی، تعلیمی اور سماجی خدمات سے استفادہ کرسکنے کے لیے متعلقہ دفاتر میں اندراج کروانا لازمی ہے۔
"ترکی کی دواساز صنعت کا پیرس میں تعارف " جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ ترکی دوا ساز صنعت کو امسال پیرس میں منعقد ہ اور دنیا کی بڑی ترین دوا سازی نمائش میں لگائے گئے ایک اسٹال کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ معیاری انسانی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ رقابت کر سکنے کی استعداد کی حامل مصنوعات میں شرکاء نے خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔
رزنامہ صباح نے"کوریا سے کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری" عنوان کے ساتھ لکھا ہے کہ 'خطرے سے پاک'ملک کی حیثیت کے حامل ترکی کو مستقبل قریب میں کوریائی سرمایہ داروں کا ایک ہدف تشریف لا رہا ہے۔ کوریا کے بڑے ترین 25 سرکاری فنڈز کے ناظمین، ترکی کے چینل استنبول اور تیسرے باسفورس پُل کی طرح کے عظیم منصوبوں میں سرمایہ کاری اور سرمایہ منڈی کے بارے میں معلومات سے آگاہی حاصل کرنے کے زیر مقصد 16 تا 17 اکتوبر استنبول کا دورہ کریں گے۔
روزنامہ سٹار"پیٹرول کے نرخ سن 2015 میں ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے سن 2015 میں پیٹرول کی مانگ میں تخمینہ سے کہیں کم سطح پر رہے گی جس سے پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ کا عمل جاری رہے گا۔ برینٹ خام تیل کے فی بیرل کی قیمت گزشتہ چار سالوں کی کم ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔ کم نرخ ترکی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں