ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.10.2014

عالمی ذرائع ابلاغ

149520
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.10.2014

آج عالم ِ اسلام میں عیدالضحےٰ پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور ہم اس موقع پر وائس آف ٹرکی ہونے کے ناطے پوری دنیا میں امن کے قیام کی دلی تمنا کرتے ہیں۔
روزنامہ ینی شفق نے " اُن کی کوئی عید نہیں ہے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں اس وقت ایک ملین آٹھ لاکھ شامی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں اور یہ سب ترکی میں پناہ دیے جانے پر حکومتِ ترکی کے مشکور ہیں اور اپنی آئندہ عیدیں اپنے ملک واپس جا کر منانے کے خواہاں ہیں۔

***روزنامہ ملیت نے " ترکی علاقے میں امید کی کرن " کے زیر عنوان اپنی خبر کی سرخی لگاتے ہوئے صدر ایردوان کے عید کے پیغام کو نمایاں جگہ دی ہے۔ اخبار کے مطابق صدر ایردوان نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے اپنی پوری تاریخ میں اور اب بھی ایک طاقتور ملک ہونے کے ناطے اپنے فرائض ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہم ملک کے اندر اور ملک سے باہر اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم اپنے علاقے میں امن و سکون، سلامتی اور رفاہ کے خواہشمند ہیں۔ ہماری علاقے کے کسی بھی ملک کی سرزمین پر کوئی نظر نہیں ہے لیکن اگر علاقے میں انتشار پیدا ہو چکا ہو تو ہم اس موقع پر خاموش تماشائی نہیں بنے بیٹھے رہیں گے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " صدر ایردوان کا سیلمان شاہ مقبرے کے لیے پیغام" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سیلمان شاہ مقبرے کے حالات کا قریب سے جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہاں پر ڈیوٹی پر موجود فوجیوں کو واضح طورپر کہہ دیا کہ وہ وہاں پر تنہا نہیں ہیں ترکی ان کی پشت پر کھڑا ہے۔

***روزنامہ ینی شفق نے " سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرلیا " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سویڈن کی نو منتخب حکومت نے فلسطین مملکت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والے پہلے بڑے یورپی ملک کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

***روزنامہ ملیت نے " امن کی کالز پر ترکی کا پیغام" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چالیس ممالک کے ایک سو سفیروں نے دنیا میں جنگ نہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔ اخبار کے مطابق پہلی جنگ عظیم کے ایک سو سال پورے ہونے پر " امن کی کال" کے زیر عنوان جس مہم کاآغاز کیا گیا ہے اس کے تحت چالیس ممالک کے ایک سو سفیر ایک دوسرے کو ٹیلی فون کرتے ہوئے امن کا پیغام دیں گے۔ ترکی کی جانب سے یہ پیغام ایک چودہ سالہ لڑکا آدہ سیونگر پہنچائے گا اور دنیا میں جنگ نہ ہونے کا پیغام دے گا۔

***روزنامہ حریت نے " ترکی کی باسکٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فیبا 2014ءخواتین چمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں ترکی نے سر بیا کو 61 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے اور ترکی کی باسکٹ بال ٹیم کا سیمی فائنل آج شام سات بجے اسپین سے ہوگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں