ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

88469
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ آکشام "مل جل کر کام کرنے کے لیے بیتاب"کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ جمہوریہ ترکی کے 12 ویں صدر منتخب ہونے والے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو حکومتی و مملکتی سربراہان سے تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔اخبار کے مطابق امریکہ صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ " اس نئے عہدے کو سنبھالنے والے ایردوان کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی بڑی بے صبری سے منتظر ہیں۔"
روزنامہ ملیت نے "یورپی یونین :ہم باہمی تعاون کے قیام کے خواہاں ہیں" سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپی یونین کونسل کے سربراہ ہرمان وان رامپوئے اور یورپی یونین کمیشن کے چیئر مین ہوز مینول باروسو نے دس اگست کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے والے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے باہمی تعاون میں اضافے کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔
اخبار نے وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں ترکی سلسلہ مذاکرات میں شامل ایک امیدوار ملک ، ایک ہمسائیہ، ایک اہم تجارتی شراکت دار اور خارجہ پالیسیوں کے اتحادی کے طور پر یورپی یونین کے لحاظ سے ایک کلیدی اہمیت کا مالک ہے۔ اور ہم ان تمام تر شعبوں میں ہمارے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی دیرینہ خواہش رکھتے ہیں۔"
روزنامہ صباح "عالمی ذرائع ابلاغ: عالمی ریکارڈ یافتہ نے ایک بار پھر کر دکھایا" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی انتخابات میں فتح کی دنیا بھر میں بازگشت سنائی دی ہے۔ اخبار نے عالمی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے شائع بعض عنوانات کو بھی اپنے قارئین تک پہنچایا ہے۔ جن میں سے چند یوں ہیں۔"ایردوان کی فتح"، ترک سیاسست کا ریکارڈ یافتہ ایک بار پھر کامیاب"، "منفرد طاقت" وغیرہ۔۔۔۔
روزنامہ وطن نے "نئے وزیر اعظم کا تعین 27 اگست کو" جلی سرخی کے ساتھ لکھا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت میں منعقدہ آک پارٹی کے اجلاس میں دو اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔اخبار کے مطابق آک پارٹی اپنے نئے سربراہ کا تعین کرنے کے لیے 27 اگست کو ایگزیکٹوو کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے گی۔ اس تاریخ کا تعین کنونشن میں متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پارٹی کا نیا رہنما ترکی کا نیا وزیر اعظم بھی ہو گا۔
روزنامہ سٹار نے اقتصادیات سے متعلق اپنے صفحے پر "استحکام قائم رہے ہم نئے اہداف کی جانب بڑھیں" عنوان کے تحت اس جانب توجہ مبذول کروائی ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کی کاروباری دنیا میں بھی وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی ہے۔ کاروباری حلقوں نے نئے صدر کے ساتھ سلسلہ استحکام کے جاری رہنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ترکی یورپی یونین اور سن 2023 کے اہداف کی جانب کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا۔
روزنامہ حریت " ازمیت کی نئی آٓئی۔20 کی تیاری" عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہونڈائی آسان کی تحصیل ازمیت میں موجود فیکٹری میں خطہ یورپ کے لیے محض ترکی میں تیار کیے جانے والے آئی۔20 ماڈل کی تیاری کے تمام تر ابتدائی مراحل کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ نئے آئی۔20 ماڈل کو پریس سے متعارف کروایا گیا ہے۔ جبکہ اس کا عالمی سطح پر تعارف پیرس موٹر گاڑیوں کی نمائش میں کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں