ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

87474
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار "قوم کے صدر" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترکی کی تاریخ میں پہلی بار عوام نے صدر کے انتخاب کے لیے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے موجودہ وزیر اعظم رجب ایردوان کو ترکی کا بارہواں صدر منتخب کیا ہے۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ سن 2071 کو ہدف کے طور پر بیان کرنے والے جناب ایردوان نے گزشتہ بارہ برسوں میں 9 بار اپنے ووٹوں میں اضافے کے ساتھ اپنی فتح کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے واقع میدان میں یکجا ہونے والے پر جوش ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے "ان کو ووٹ دینے اور نا دینے والے ہر کسی کا شکریہ ادا کیا ۔"
"ہم نے اپنے صدر کو چن لیا ہے" جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ سٹار نے لکھا ہے کہ ترک عوام نے کل اپنی تاریخ رقم کی ہے۔ اخبار نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان جمہوریہ ترکی کی 68 سالہ جمہوری تاریخ میں براہ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے منتخب کیے جانے والے پہلے صدر ہیں۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ انتخابی نتائج کے بعد ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ان انتخابات میں فتح سے ہمکنار ہونے والے صرف میں نہیں ہوں بلکہ قومی ارادے اور ڈیموکریسی نے ایک بار پھر فتح کا چہرہ دیکھا ہے۔ میں بڑے خلوص اور دل و جان سے کہہ رہا ہوں کہ ترکی کی 77 ملین آبادی کے ہر فرد اس امتحان میں سرخرو ہوا ہے کیونکہ شکست کھانے والا کوئی نہیں۔لہذا میں نہ صرف میرے حق میں ووٹ ڈالنے والوں بلکہ تمام تر ترک عوام کا صدر ہوں گا میرے لیے تمام تر ترک شہری یکساں اہمیت کے حامل ہوں گے۔
روزنامہ خبر ترک "ایردوان کی تاریخی فتح" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی کے بارہویں صدر کو پہلی بار عوامی رائے سے چنا گیا ہے۔ وزیر اعظم ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ترک قوم نے اپنےا رادے اور خواہش کو بلند آواز پیش کیا ہے۔
روزنامہ وطن نے "چوٹی کو سر کر لیا" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے حالیہ 12 برسوں میں نو بار انتخابات میں واضح طور پر کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے ہر دو شہریوں میں سے ایک کا ووٹ لیتے ہوئے پانچ برسوں کے لیے ایوانِ صدارت کے فرائض سنبھالنے کا حق حاصل کر لیا ہے۔
روزنامہ ملیت "ایرودان کی ظفر کو جوش و خروش سے منایا گیا" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ایردوان کی سیاسی جماعت کے مرکزی دفاتر میں تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی اس شاندار فتح کو منایا گیا ہے۔
روزنامہ آکشام نے اقتصادیات سے متعلق اپنے صٖفحے پر " بلا آرام کے منصوبے پر عمل درآمد جاری" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بارہویں صدر وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے صدارتی عہدے کے دوران بھی اقتصادی امور کو اولیت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
روزنامہ ینی شفق نے "بچے ایک بار ہلاک ہو رہے ہیں" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ فائر بندی کی کوششوں کے ناکام رہنے کے بعد جاری رہنے والے اسرائیلی حملے بچوں کی جان لے رہے ہیں۔ اس کے تازہ حملوں میں ایک تیرہ سالہ بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سات جولائی سے ابتک اسرائیلی فوج نے 1918 فلسطینی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں