ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔22

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔22

67165
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  14۔07۔22


 روزنامہ حریت نے " غزہ کے لیے تین روز سوگ منانے کا اعلان ' کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان بلنت آرنچ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو المناک انسانی المیے کا سامنا ہے۔ وہاں پر انسانوں کو بے دردی سے ہلاک کیا جا رہا ہے ۔کابینہ نے غزہ کے لیے تین روز سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں کو ہلاک کرنے والے اسرائیل نے اس بار قتل عام کے دوران توپ کے ایسے گولے استعمال کیے ہیں جن کے اندر پانچ ہزار سے لیکر 8 ہزار کے درمیان تیر نما کیلیں پائی جاتی ہیں ۔اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کے وفا ہسپتال کو تباہ کیا تھا اور اس مرتبہ اسرائیلی ٹینکوں نے ال اقصی شہدا ہسپتال پر گولہ باری کی ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے بھی اسرائیلی مظالم کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سات جولائی سے شروع کردہ بری کاروائی میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے ہیں۔بعض اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسندوں نے سرحد پر ٹینکوں کے سامنے رقص کرتے ہوئے قتل عام کی خوشیاں منائیں ۔اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فاسفورس اور نیل بم استعمال کیے ہیں ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ پیٹرو کیمیا ہولڈنگ نے ازمیرمیں پلاسٹک کی اشیاء تیار کرنے والے ایک کارخانے کو 5 ماہ جیسی قلیل مدت میں تیار کر دیا ہے ۔اس کارخانے میں مصنوعات کی تیاری شروع ہو گئی ہے ۔ کارخانے کا افتتاح آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات و صنعت شاہین مصطفی یف اور آذربائیجان پٹرولیم کمپنی اوسکار کے سربراہ روناگ عبداللہ یف اور کمپنی کے دیگر اعلی حکام نے کیا ۔مصطفی یف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کارخانے کے اوپر ترکی اور آذربائیجان کے ایک ساتھ لہراتے ہوئے پرچموں کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے ۔سوکار کیطرف سے آذربائیجان کے بعد ترکی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان قابل رشک برادرانہ تعلقات کی حقیقت کھل کر سامنے آ جاتی ہے ۔
روزنامہ ملیت نے اپنی ایک خبر میں اسطرف توجہ دلاِئی ہے کہ دنیا کی نامور گاڑیاں کرائے پر دینے والی کمپنی اینٹر پرائز نے ماہ جون سے ترکی میں خدمات انجام دینی شروع کر دی ہیں ۔یہ کمپنی تین سال میں ترکی میں 150 ملین لیرے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھتی ہے ۔اینٹر پرائزکمپنی اڑھائی سال میں 46 علاقوں میں خدمات سرانجام دے گی اور 2015 کے آخر تک اس کے دفاتر کی تعداد 60 تک اور گاڑیوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی ۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ اس سے قبل مارمرا یونیورسٹی کے کیمیونیکیشن فاکلٹی کے طالب علموں کے تھیسس کا مو ضوع ترکی کی مشہور گلوکارہ سیزن اکسو تھا لیکن اس بارعالمی شہرت یافتہ برکلے کالج آف میوزک کے نغمہ نگاری ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کو سیزن اکسو کو تحقیقات کے موضوع کے طور پر دیا گیا ہے ۔طالب علم موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات اور ان کے نغموں کے بارے تحقیق کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں