ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

127025
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک "ایردوان کا راستہ" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اپنے صدارتی منشور کا اعلان کر دیا ہے۔اخبار کے مطابق نئے ترکی کے لیے ایردوان کا نقطہ نظر تین بنیادی اصولوں ڈیموکریٹک سیاست، کھلا معاشرہ اور قانونی مملکت پر مشتمل ہیں۔
اخبار نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم ایردوان کے اہداف میں ترکی کو دنیا بھر کے قائد ملکوں کی فہرست میں شامل کرنا بھی شامل ہیں۔
روزنامہ ینی شفق نے "اسرائیل کو سخت جواب" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ صدر عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ اس بات کا مشاہدہ ہورہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے خلاف کسی زمینی کاروائی کی تیاریاں کر رکھی ہیں، ہم نے قطعی طور پر اس چیز سے رجوع نہ کرنے کے موضوع پر اسرائیل کو خبردار کیا ۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی اپیل کرنے والے جناب گل نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کے معمول پر آنے کے لیے ہر چیز سے پہلے ان حملوں کا مکمل طور پر سد باب لازمی ہے۔
روزنامہ سٹار "انیس برس بعد دوسری بار الوداع" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ انسانی المیہ کی حامل سربرنٹثا نسل کشی کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 175 بوسنیائی باشندوں کی جنازے کی تقریب نے دلی صدمے کو مزید گہرائی دی۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ سن 1995 میں سربوں کی طرف سے نسل کشی کے دوران قتل کیے جانے والے 175 بوسنیائی باشندوں کی تدفین کے لیے پوتو چوری میں قبریں کھودی گئیں ۔ اس دوران مرحومین کے لواحقین کی آنکھیں اشک بار تھیں۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ برطانیہ اور جرمنی نے سربرنٹثا نسل کشی کے بارے میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطہ یورپ میں حالیہ دور کی وسیع ترین پیمانے کی نسل کشی کی کاروائیاں تھیں، اس قسم کے المیہ کے دوبارہ پیش آنے کی ہر گز اور ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔
روزنامہ صباح ،بحیرہ روم میں اسپین، یونان، مالٹا، کروشیا، اور مونٹیگری کی طرح کے ملکوں میں بندر گاہوں کے امور کو چلانے والی ترک جہاز ران فرموں نے اب اسکینڈی نیویئن ملکوں میں دلچسپی لینی شروع کر دی ہے۔ سویڈن کی دو بڑی بندر گاہوں کے امور کو بیک وقت سنبھالنے والی یلدرم ہولڈنگ نے اب ناروے کی سب سے بڑی بندرگاہوں میں سے ایک کے پورٹ فولیو پر کام شروع کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق جہاز رانی کے شعبے میں ترقی کی جانب گامزن ترک جہاز ران فرموں کے اہداف میں افریقہ اور لاطینی امریکہ کی بندرگاہوں کے امور کو اپنے ہاتھ میں لینا شامل ہیں۔ اس طرح ترک جہاز ران فرمیں، دس برسوں کے اندر اندر دنیا کی سب سے بڑی بحری ایڈمنسٹریشن فرموں کی صف میں جگہ پا لیں گی۔
روزنامہ وطن نے انکشاف کیا ہےکہ ڈیوک آف کیمبرج کیٹ مڈل ٹاؤن کی بہن پیپا استنبول کی سیر کو آئیں گی اور تیراکی کرتے ہوئے آبنائے استنبول کو پار کریں گی۔اخبار کے مطابق پیپا ماؤنٹ ایورسٹ پر ہلاک ہونے والے ایک کوہ پیما کے لیے امداد جمع کرنے کا ہدف رکھتی ہیں اور ان کا استنبول آنے کا مقصد بھی یہی ہے۔ پیپا آئندہ ماہ "باسفورس کراس کانٹی ننٹل ریس" میں شرکت کرتےہوئے سمندر کے دوسرے کنارے تک تیرتے ہوئے چلی جائیں گی۔ تیراکی کا یہ مقابلہ بیس اگست کے روز منعقد ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں