ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

70462
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق نے "ترکی بوسنیا کے لیے بر سر ِ پیکار" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ خطہ بلقان میں گزشتہ 120 برسوں کے بد ترین سیلاب اور لرزشِ اراضی سے لاکھوں انسان متاثر ہوئے ہیں۔ وبائی امراض کا خطرہ پیدا ہونے والے بوسنیا کی امداد کے لیے ترک ہلال احمر اور آفات و ہنگامی صورتحال کے ادارے سمیت پورا ترکی جدوجہد کر رہا ہے۔ جمع کردہ امدادی سازو سامان کی ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کے ٹریلروں کے ذریعے ضرورت مندوں تک ترسیل ممکن بنائی جا رہی ہے۔
روزنامہ وطن "ترکی 4 فیصد سے زیادہ ترقی کرے گا" جلی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی کا کہنا ہے کہ استعداد کو بروئے کار لانے کی شرح میں بلندی اور برآمدات کی بدولت ترک معیشت امسال 4 فیصد کی زائد کی شرح سے ترقی کرے گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ امسال کی تیسری سہ ماہی سے ہم آئی ایم ایف، اوا ی سی ڈی اور عالمی بینک کی طرح کے اداروں کی طرف سے ترکی کی شرح نمو کے اندازوں میں بلندی لانے کی توقع رکھتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ترکی کی پہلی سہہ ماہی کی شرح نمو سن 2013 کی آخری سہ ماہی کی شرح سے بلند رہے گی۔
روزنامہ خبر ترک "ایف۔35 کے انجن کےلیے لیٹر آف انٹینڈ پر دستخط" سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ دفاعی صنعت کی سیکریٹریٹ نے پی اینڈ ڈبلیو کےساتھ ایف۔135 کے انجنوں کے لیے اسمبلی لائن اور دیکھ بھال کی تنصیبات کے ترکی میں قیام کی خاطر ایک لیٹر آف انٹینڈ پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ دفاعی صنعت کی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ، حکومتِ امریکہ کی منظوری کے بعد پی اینڈ ڈبلیو ( پریٹ اینڈ وٹنی) کے ساتھ طویل المدت تعاون میں ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل کر لے گا۔ یہ معاہدہ مشترکہ طور پر لڑاکا طیاروں کے پروگرام کی ضمانت سمیت پیٹ اینڈ وٹنی کے ترکی پر اعتماد کا بھی مظہر ہے۔
روزنامہ صباح "مان اپنی پیداوار کو ترکی میں سر انجام دے گی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ جرمن ٹرک ساز فرم MAN جرمنی میں بسوں کی فیکٹری کو بند کرتے ہوئے پیداواری سرگرمیوں کو ترکی میں جاری رکھے گا۔مان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جرمنی کے شہر پلاؤن میں بین الا شہری سفر اور سرکاری خدمات کے لیے تیار کی جانے والی بسوں کی اسمبلنگ مارچ 2015 سے انقرہ میں شروع ہو گی۔
روزنامہ حریت نے اقتصادیات سے متعلق اپنے صفحے پر "مشترکہ ملک ترکی" کے زیر عنوان لکھا ہے کہ ترکی کے "مشترکہ ملک" حیثیت کی حامل بین الاقوامی ہوا بازی نمائش جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شروع ہو گئی ہے۔ اس نمائش کا افتتاح جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور ترکی کے وزیر برائے مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی لطفی ایلوان نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس نمائش میں 40 ملکوں سے 1200 فرمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روزنامہ آکشام "یونیسف کی خیر سگالی سفیرہ طوبا" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک نامور اداکارہ طوبا بیوک اُستن کو اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسف کی خیر سگالی سفیرہ مقرر کیا گیا ہے۔ ممتاز اداکارہ اس دائرہ کار میں بچوں کے مسائل اور ان کے حل کی راہوں پر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں