افغانستان، صوبے غزنی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 بچے جاں بحق

گزشتہ روز ضلع گیرو کے زیدران گاؤں میں سوویت یونین کے افغانستان پر قبضے  کے دور سے تعلق رکھنے والی ایک  بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی

2123223
افغانستان، صوبے غزنی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 بچے جاں بحق

افغانستان کے صوبے غزنی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 بچے جاں بحق ہوگئے۔

طالبان انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی بختار سے بات کرتے ہوئے غزنی کے ثقافت اور اطلاعات کے ڈائریکٹر ملا حمید اللہ نثار نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع گیرو کے زیدران گاؤں میں سوویت یونین کے افغانستان پر قبضے  کے دور سے تعلق رکھنے والی ایک  بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی۔

نثار نے بتایا کہ  یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ سے کھیل رہے تھے اس  حادثے  کے نتیجے میں 5 لڑکیوں سمیت 9 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

1979 اور 1989 کے درمیانی عرصے میں  افغانستان پر قبضہ کرنے والے سوویت یونین  جس کی حمایت افغان حکومت نے کی تھی نے  باغیوں سے لڑنے کے جواز میں دیہی علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔

یہ بارودی سرنگیں کئی بچوں کی اموات اور معذوری کا موجب بنتی رہتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں