افغانستان میں بس حادثے میں 21 افراد جان بحق
افغان پریس کی خبر کے مطابق ہلمند کے ضلع گیریک میں مسافر بس، موٹر سائیکل اور ایندھن کے ٹینکر میں تصادم ہوا
2116469
افغانستان کے صوبے ہلمند میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
افغان پریس کی خبر کے مطابق ہلمند کے ضلع گیریک میں مسافر بس، موٹر سائیکل اور ایندھن کے ٹینکر میں تصادم ہوا۔
حادثے میں بس جل کر خاکستر ہو گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتالوں علاج و معالجے کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
چین: بادی جھکڑ اور بگولہ، 5 افراد ہلاک 33 زخمی
چین کے جنوب میں طوفان اور بادی بگولے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے