چین: نئے پیٹرول ذخائر کی دریافت

جنوبی بحیرہ چین کے شمال مشرقی حصے سے 100 ملین ٹن صلاحیت کے خام پیٹرول ذخائر کی دریافت کی گئی ہے: چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن

2112863
چین: نئے پیٹرول ذخائر کی دریافت

چین نے جنوبی بحیرہ چین کے شمال مشرقی حصے سے 100 ملین ٹن صلاحیت کے خام پیٹرول ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن CNOOC کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ساحلوں سے 300 کلو میٹر مسافت پر کھُلے سمندر کے' کائپنگ پیٹرول فیلڈ' کے علاقے میں نئے پیٹرول ذخائر کی دریافت کی گئی ہے۔

اوسطاً  500میٹر بحری گہرائی میں واقع یہ ذخیرہ 100 ملین ٹن ہلکے خام پیٹرول پر مشتمل ہے۔

CNOOC کے منتظم اعلیٰ 'جو شن ہوائی' نے کہا ہے کہ  گہرے سمندر میں تلاش اور ڈرلنگ کا کام ملک کے پیٹرول اور گیس کنووں کی تعداد میں اضافہ کر دے گا۔

واضح رہے کہ CNOOC سال  2004 کے دوران ملک کے شمالی اور جنوبی کھُلے سمندروں سے 700 سے 720 ملین بیرل پیٹرول نکالنے کا ہدف رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں